Trouble reading these pages?
مقصد:۔
یہ لیفلٹ ان لوگوں کے لئے ہے جو کو گنیٹیو بہیویئرل تھراپی (سی بی ٹی)
کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کیسے کام کرتی
ہے، یہ کس لئے استعمال کی جاتی ہے، اس کے اثرات کیا ہیں، مضر اثرات
کیا ہیں اور اس کے علاوہ اور کیا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو
وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں اس میں نہ ملے تو آپ اس لیفلٹ کے آخر
میں دئیے ہوئے زریعوں سے معلوم کر سکتے ہیں۔
سی بی ٹی کیا ہے؟
یہ ایک بات چیت کرنے کا طریقہ ہے جس میں:۔
- بات چیت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے آپ کے
بارے میں، دوسروں کے بارے میں اور دنیا کے بارے میں کیا سوچتے
ہیں۔
- اور آپ کیسے اپنی سوچوں اور جذبات کو
بدل سکتے ہیں۔
سی بی ٹی آپ کو مدد دیتی ہے کہ آپ کیسے
اپنی سوچوں کو اور اپنے رویوں کو بدل سکتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ کو
بہتر محسوس کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ بات چیت کرنے کے دوسرے کچھ
طریقوں کی بجائے یہ زور دیتی ہے آپ کی وقت کی موجودہ پریشانیوں کو ۔
یہ سب حصے ایک دوسرے پر اثر ڈالتے ہیں۔ آپ کیسے کسی پریشانی کے بارے
میں سوچتے ہیں اثر ڈال سکتی ہے آپ کے جذبات پر اور جسمانی حالت پر، یہ
ان اعمال کو بھی بدل سکتی ہے جو آپ ان کے نتیجے میں کرتے
ہیں۔
مثال کے طور پر:۔
بہت سے اچھے مددگار اور برے طریقے ہوسکتے ہیں کسی ماحول کے نتیجے میں
جن کا تعلق اس ما حول کے بارے میں آپ کی سوچوں سے
ہوتا ہے۔
ماحول:۔
آپ کا آج کا دن بہت برا ہے، آپ بہت برا محسوس کر رہے ہیں اس لئے آپ
شاپنگ کے لئے چلے جاتے ہیں۔ جب آپ سڑک پر جا رہے ہوتے ہیں آپ کا جاننے
والا ایک آدمی بھی وہاں سے گزرتا ہے لیکن آپ سے بات نہیں کرتا۔
سوچیں:۔ سوچیں
بری۔ اس آدمی نے مجھے رد کر دیا اس لئے کہ وہ
مجھے پسند نہیں
کرتا۔
اچھی
(مددگار)۔ وہ آدمی خود پریشان نظر آ
رہا تھا شائد اس کے ساتھ کچھ برا ہوا تھا۔
جذبات یا احساسات۔
پریشان اور اداس محسوس
کرنا۔
دوسرے آدمی کے لئے فکر مند ہونا۔
یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے یہ دیکھنے کا
کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا۔ یہ سب کچھ اور اس حصے کو اس طرح بھی بتایا جا
سکتا ہے۔

یہ اس لئے ہوتا ہے کہ جب ہم پریشان
ہوتے ہیں ہم بہت جلدی نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں اور بہت برا اور شدید
نتیجہ نکال لیتے ہیں۔
سی بی ٹی آپ کو اس دائرے کو توڑنے میں مدد دیتی ہے۔ جو آپ کی سوچوں،
جذبات اور اعمال پر اثر ڈالتا ہے۔ اور جب آپ اس دائرے کے حصوں کا الگ
الگ دیکھتے ہیں تو آپ انہیں بدل سکتے ہیں اور اس طرح اپنے جذبات کو
بدل سکتے ہیں۔ سی بی ٹی آپ کو ایک ایسے موڈ پر لے جاتی ہیں جب آپ یہ
سب کچھ خود ہی کر لیتے ہیں۔ اور پریشانیوں سے نمٹنے کا اپنا طریقہ
نکال لیتے ہیں۔
پانچ ایریا کی اسسمنٹ:۔
یہ ایک اور طریقہ ہے پانچ حصوں کو آپس
میں جوڑنے کا جو اوپر دئیے گئے ہیں۔ یہ ہمارے دوسرے لوگوں کے ساتھ
تعلقات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اور ہمیں مدد دیتا ہے یہ جاننے کے لئے
کہ ہم کیسے بہتر یا برا محسوس کر سکتے ہیں۔
اور دوسرے مسئلے جیسے قرض، نوکری اور گھر کی پریشانیاں بھی بہت اہم
ہیں۔ اگر آپ ایک حصے کو بہتر بنا لیتے ہیں تو آپ زندگی کے دوسرے حصوں
کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ "پانچ ایریا کی تصویر"
سی بی ٹی میں کیا ہوتا ہے؟
ایک سیشن:۔
سی بی ٹی اکیلے یا ایک گروپ میں بھی کی جاسکتی ہے یہ ایک سلف ہیلپ بک
یا کمپیوٹر پروگرام استعمال کر کے بھی کی جاسکتی ہے۔ انگلینڈ اور ویلز
میں دو کمپیوٹر کے پروگرام ہیں جو این ایچ ایس کے استعمال کے لئے
منظور شدہ ہیں۔ فئیر فا ئیٹر ان لوگوں کے لئے ہیں جو ڈر جاتے ہیں یا
جو پینک اٹیک میں مبتلا ہیں۔
بیٹنگ دا بلیوز ان لوگوں کے لئے ہیں جن کو ڈپریشن کا مرض ہے۔
یہ آپ کو مدد دیتا ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ کی سوچیں ، جذبات اور
جسمانی تبدیلیاں اور اعمال کس قسم کے ہیں۔
- اور آپ دونوں آپ کی سوچوں، جذبات اور
اعمال پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔
- کہ یہ غیر یقینی یا غیر مددگار
ہیں۔
- اور کس طرح یہ آپ کو اور دوسروں
کو اثر کر تی ہیں۔
- تھراپسٹ پھر آپ کو مدد دیتا ہے
کہ آپ بدل سکیں اپنی بری سوچوں اور اعمال کو۔
- یہ بہت آسان ہے کسی چیز کو کرنے
پر بات کرنا اس کو اصل میں کر نے کی نسبت ۔ اس لئے جب آپ جان جاتے ہیں
کہ آپ بدل سکتے ہیں۔ آپ کا تھراپسٹ آپ کو ہوم ورک دیتا ہے۔ اور ان
تبدیلیوں کو روزمرہ کی زندگی میں لاتے ہیں۔ اور حالات کے مطابق آپ
شروع کر دیتے ہیں۔
- بری اور تنقیدی سوچ کو سوال
کرنا اور اس کو اچھی سوچ سے بدلنا جو آپ نے سی بی ٹی سے سیکھی
ہے۔
- آپ جان جاتے ہیں کہ آپ کچھ ایسا
کرنے لگے ہیں جو آپ کو مذید پریشان کردے گا اور اس کی بجائے آپ کو ئی
اچھا کام کر لیتے ہیں۔
- ہر دفعہ آپ بات چیت کرتے ہیں کہ
آپ پچھلے ملا قات سے کیسا محسوس کر رہے ہیں۔
- سی بی ٹی سب کے لئے نہیں ہے اور
دوسرے طرح کا بات چیت کا طریقہ آپ کے لئے بہتر ہو سکتا ہے۔
- سی بی ٹی ڈپریشن کی دوائیوں کی
طرح ہی فائدہ مند ہے بہت سی ڈپریشن کی قسموں کے لئے۔ اور یہ پریشانی
کو دور کرنے کے لئے دوائیوں سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔
- بہت شدید ڈپریشن میں ، سی بی ٹی
کو دوئیوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے ۔ جب آپ بہت اداس ہوتے ہیں آپ
کو بہت مشکل لگتا ہے کہ آپ اپنی سوچوں کو بدل سکیں جب تک ڈپریشن کی
دوائیاں آپ کی حالت بہتر نہ کر دیں۔
- سونے کی گولیاں استعمال نہیں
کرنی چاہیئے لمبے عرصے کے لئے پریشانی کے علاج کے طور پر۔ اس کے لئے
سی بی ٹی بہت اچھی ہے۔
سی بی ٹی کے نقصانات:۔
- اگر آپ بہت اداس ہیں اور بہت مشکل
محسوس کر رہے ہیں چیزوں پر غور کر نے کے لئے تو یہ بہت مشکل ہو سکتا
ہے آپ کے لئے سی بی ٹی کو سمجھنا یا کسی بھی قسم کی سا ئیکو تھراپی کو
سمجھنا۔
سی بی ٹی کا میری زندگی پر کیا اثر
ہے؟
ڈپریشن اور پریشانیوں کا زندگی پر بہت برا اثر ہو تا ہے۔ یہ بری طرح
آپ کی کام کرنے کی صلا حیت اور زندگی کو خوشی سے گزارنے کی صلا حیت کو
کم کر تی ہے۔ سی بی ٹی آپ کو اپنی بیماری کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی
ہے۔ اس کا زندگی پر کو ئی برا اثر نہیں ہوتا صرف اس وقت کے جو آپ کو
اسے کر نے میں لگانا پڑتا ہے۔
کیا ہو گا اگر میں سی بی ٹی نہ
لوں؟
آپ اپنے ڈاکٹر سے دوسرے طریقہ علاج پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ آ
کر سکتے ہیں:
- علاج کے بارے میں اور دوسرے طریقہ
علاج کے بارے میں پڑھائی ۔
- اگر آپ اس کو خریدنے سے پہلے چیک کرنا
چاہتے ہیں تو آپ ایک "سیلف ہیلپ بک " لے سکتے ہیں یا ایک سی ڈی
روم، اگر یہ آپ کو سمجھ آئے۔
- انتظار کرے جب تک کہ آپ بہتر نہ ہو
جائیں۔ آپ کبھی بھی سی بی ٹی لینے کے لئے کہہ سکتے ہیں اگر آپ کا
ارادہ بدل جائے۔
یہ کتابچہ ڈاکٹر بشری رؤف اور جناب محمد زمان نے اردو میں ترجمہ
کیا ہے
Produced by the RCPsych Public Education Editorial Board.
Series Editor: Dr Philip Timms.
Translated by: Dr Bushra Rauf and Dr Muhammad Zaman. With
grateful thanks to Dr Ashok Jainer and Dr Syed Ahmer.
Original version updated: 2007. Translation updated: January
2008
© [2008] Royal College of Psychiatrists. This leaflet may be
downloaded, printed out, photocopied and distributed free of charge
as long as the Royal College of Psychiatrists is properly credited
and no profit is gained from its use. Permission to reproduce it in
any other way must be obtained from the Head of Publications. The
College does not allow reposting of its leaflets on other sites,
but allows them to be linked to directly.
For a catalogue of public education materials or copies of our
leaflets contact:

Leaflets
Department
The Royal College of Psychiatrists
17 Belgrave Square
London SW1X 8PG
Telephone: 020 7235 2351 x259
Charity registration number 228636
This page is maintained by Dr
Syed Ahmer MRCPsych and Mr Muhammad Zaman Khan MA. Dept of
Psychiatry, Aga Khan University, Karachi. If you have
suggestions for this section, please email us at: webmaster@rcpsych.ac.uk