پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD)
Post-traumatic stress disorder (PTSD)
Below is an Urdu translation of our information resource on post-traumatic stress disorder (PTSD). You can also view our other Urdu translations.
یہ معلومات ہر اس شخص کے لئے ہیں جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا سامنا کر رہا ہے، یا کسی ایسے شخص کو جانتا ہے جواس میں مبتلا ہے.
PTSD کیا ہے؟
پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) ذہنی صحت کی ایک حالت ہے جو اس وقت ہو سکتی ہے جب کوئی کسی تکلیف دہ واقعے کا گزرا ہو.
بہت سے لوگ جو کسی تکلیف دہ واقعے سے گزرتے ہیں وہ منفی جذبات، خیالات اور یادوں کا تجربہ کرسکتے ہیں. تاہم، زیادہ تر لوگ وقت کے ساتھ بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں. جب یہ منفی رد عمل ختم نہیں ہوتے ہیں، اور کسی کی روزمرہ کی زندگی میں مداخلت کرنے لگتے ہیں، تو وہ PTSD کا شکار ہو سکتے ہیں.
PTSD کی وجوہات کیا ہیں؟
PTSD کسی کو بھی متاثر کر سکتا ہے، اور اس وقت ہوتا ہے جب کسی کو حقیقی یا ممکنہ خطرہ کا سامنا ہو:
- موت
- شدید چوٹ
- جنسی تشدد
انہیں مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے پہچانا جا سکتا ہے:
- براہ راست – یہ ان کے ساتھ ہوا ہو
- عینی شاہد ہونا - انہوں نے دیکھا کہ یہ کسی اور کے ساتھ ہوا ہے
- سیکھنا- انہیں پتہ چلا کہ یہ ان کے کسی بہت قریبی کے ساتھ ہوا ہے
- بار بار مشاہدہ ہوا – وہ خود بارہا تکلیف دہ واقعات سے گزرے یا دوسرے لوگوں کو بار بار تکلیف دہ واقعات سے گزرتے دیکھا. ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کچھ لوگ جو کام کی جگہ پر الیکٹرانک میڈیا، ٹیلی ویژن، فلموں یا تصویروں کے ذریعے تکلیف دہ واقعات کا سامنا کرتے ہیں انہیں ذہنی صحت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
مثال کے طور پر تکلیف دہ واقعات میں شامل ہو سکتے ہیں:
- پر تشدد موت کا مشاہدہ
- سنگین حادثات، مثال کے طور پر کار کا حادثہ
- جسمانی یا جنسی حملہ
- سنگین صحت کے مسائل یا انتہائی نگہداشت میں ہونا
- بچے کی پیدائش میں پیچیدہ تجربات
- جان لیوا بیماری کی تشخیص
- جنگ اور تنازعات
- دہشت گردی کے حملے
- قدرتی یا انسانی ساختہ آفات، مثال کے طور پر سونامی یا آگ
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہاں بہت سارے واقعات کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے جو تکلیف دہ محسوس ہو سکتے ہیں.اور PTSD کا سبب بن سکتے ہیں. اگر آپ کے تجربے کا یہاں احاطہ نہیں کیا گیا ہے تو، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو مدد اور حمایت حاصل نہیں کرنی چاہیئے.
تکلیف دہ واقعات اتنے صدماتی کیوں ہوتے ہیں؟
تکلیف دہ واقعات سے اتنا صدمہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم ان کا توجیہہ نہیں دے پاتے. ہمارے خیال سے دنیا جیسی ہونی چاہيئے، وہ اس سے مطابقت نہیں رکھتے.
تکلیف دہ واقعات اکثر 'بے ترتیب' دکھائی دیتے ہیں یا ان کی کوئی واضح وجہ نہیں ہوتی ہے. وہ ہمارے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے کہ دنیا کیسی ہونی چاہیئے جس کی وجہ سے ہمیں ان کے در پشت معنی کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے.
تکلیف دہ تجربات، ہمیں یہ بھی باور کراتے ہیں کہ ہمارے یا ہمارے پیاروں کے ساتھ کسی بھی وقت بری چیزیں ہو سکتی ہیں. اس سے ہم خود کو غیر محفوظ اور خطرے میں محسوس کر سکتے ہیں جو کہ قابل فہم طور پر خوفناک ہے. بعض اوقات تکلیف دہ واقعات ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں کہ ہم کون ہیں، جو پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے.
جب کسی کو PTSD ہو تو کیا ہوتا ہے؟
بہت سے لوگ اپنی پوری زندگی میں تکلیف دہ واقعات کا تجربہ کرسکتے ہیں. انگلینڈ میں تقریباً ایک تہائی بالغ افراد نے اپنی زندگی کے دوران کم از کم ایک تکلیف دہ واقعہ کا تجربہ کیا ہے. تاہم، ہر وہ شخص جو کسی تکلیف دہ واقعے کا تجربہ کرتا ہے وہ PTSD کا شکار نہیں ہوتا.
بہت سے لوگ تکلیف دہ تجربے کے بعد غم، اداسی، اضطراب، جرم اور غصے کا تجربہ کر سکتے ہیں. اس کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی کو PTSD ہے. جن لوگوں کو PTSD ہوتا ہے ان میں اکثر مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں. یہ فوری طور پر شروع ہو سکتی ہیں، یا انہیں شروع ہونے میں کچھ ہفتوں یا مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے.
PTSD کی یہ علامات آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کریں گی اور/یا آپ کے لئے انتہائی پریشانی کا سبب بنیں گی. اگر آپ کو کسی تکلیف دہ واقعے کے فوراً بعد ان علامات میں سے کوئی علامات ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو PTSD ہو جائے گا.
علامات کا دوبارہ تجربہ کرنا
- یادیں– واقعہ کی ناپسندیدہ یادیں، جسے مداخلت کرنے والے خیالات کے نام سے جانا جاتا ہے، جو بہت زیادہ اور پریشان کن ہوں.
- خواب – اس واقعے کے بارے میں پریشان کن خواب یا ڈراؤنے خواب دیکھنا.
- منقطع رد عمل – ایسا محسوس کرنا یا عمل کرنا جیسے تکلیف دہ واقعہ دوبارہ ہو رہا ہے (جسے فلیش بیک کے نام سے جانا جاتا ہے). انتہائی حالات میں، آپ اپنے ارد گرد کے حالات سے آگاہی رکھنا بند کر سکتے ہیں.
- جسمانی اور نفسیاتی تکلیف – جب ان چیزوں کا سامنا جو آپ کو کسی نہ کسی طرح واقعہ کی یاد دلاتی ہیں تو بہت پریشان اور جسمانی طور پر بیدار محسوس کرنا (مثال کے طور پر تیز سانس لینا، تیز نبض).
گریز کی علامات
- منقطع بھولنے کی بیماری– تکلیف دہ واقعے کے کچھ حصوں کو یاد رکھنے سے قاصر ہونا.
- علیحدگی– الگ تھلگ محسوس کرنا یا اب ان لوگوں سے دور ہونا جن سے پہلے آپ کو قربت محسوس ہوتی تھی.
- بات کرنے اور سوچنے سے گریز کرنا - تکلیف دہ واقعہ(واقعات) کے بارے میں بات کرنے یا سوچنے سے گریز.
- وابستگیوں سے بچنا – یادوں، خیالات، احساسات، چیزوں، لوگوں اور تکلیف دہ واقعے سے وابستہ مقامات سے پرہیز کرنا. اس میں واقعہ کے بارے میں ٹی وی یا دیگر میڈیا سے گریز کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر ایسا کرنا آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے.
مزاج کی علامات
- منفی عقائد اور توقعات – اپنے بارے میں، دوسروں کے بارے میں یا دنیا کے بارے میں منفی سوچنا.
- الزام – خود کو یا دوسرے لوگوں کو اس تکلیف دہ واقعے یا اس کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرانا.
- منفی جذبات – مسلسل خوف، وحشت، غصہ، جرم یا شرمندگی کا سامنا کرنا.
- سرگرمیوں میں دلچسپی کا فقدان – ان سرگرمیوں میں حصہ یا ان میں دلچسپی نہ لینا جن سے آپ لطف اندوز ہوتے تھے یا باقاعدگی سے کرنے کے قابل تھے.
- مثبت جذبات محسوس کرنے سے قاصر ہونا – خوشی، اطمینان یا محبت بھرے جذبات کا تجربہ کرنے سے قاصر ہونا.
چوکسی اور رد عمل ظاہر کرنے کی علامات
- اضافی نگرانی رکھنا – ارد گرد کے واقعات کے بارے میں بہت زیادہ آگاہ رہنا اور آرام کرنے سے قاصر ہونا.
- آسانی سے چونکنا – شور یا حرکات سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنا جو آپ کو تکلیف دہ واقعہ کی یاد دلاتا ہے.
- توجہ مرکوز کرنے میں دشواری– ان کاموں پر توجہ مرکوز کرنا مشکل محسوس کرنا جن پر آپ پہلے توجہ مرکوز کرنے کے قابل تھے.
- سونے میں دشواری – نیند آنے اور سوتے رہنے میں دشواری محسوس کرنا. جب آپ سوتے ہیں تو آپ کی اچھی نیند نہیں آتی اور آپ کو ڈراؤنے خواب آ سکتے ہیں.
- چڑچڑاپن – اچانک پھٹ پڑنا، لوگوں یا چیزوں کے بارے میں زبانی یا جسمانی طور پر جارحانہ ہونا. یوں اچانک پھٹ پڑنا کسی ایسی چیز کا تجربہ کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو آپ کو تکلیف دہ واقعہ کی یاد دلاتا ہے.
- لاپرواہی– خطرناک یا خود تباہ کن چیزیں کرنا.
PTSD کیوں ہوتا ہے؟
PTSD کی وجوہات کی کئی ممکنہ وضاحتیں ہیں.
نفسیاتی
PTSD کی نفسیاتی علامات انتہائی ناخوشگوار اور پریشان کن ہوتی ہیں. تاہم، یہ علامات اس وقت سمجھ میں آسکتی ہیں جب ہم اس بارے میں سوچیں کہ کسی تکلیف دہ واقعے کے بعد ہمارا ذہن ہماری حفاظت کے لئے کس طرح کام کرتا ہے .
- یادداشت – کسی تکلیف دہ واقعے کا سامنا کرنے کے بعد ہم اسے یاد رکھنے سے قاصر یا ناخوش ہو سکتے ہیں. اگرچہ جو کچھ ہوا ہے اسے یاد رکھنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے ہمیں اس واقعے کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ یہ ہماری ذہنی صحت کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے.
- مداخلت کرنے والے خیالات یا فلیش بیک – ان کو جو کچھ ہوا اس کے ری پلے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے. وہ ہمیں اس بارے میں سوچنے پر مجبور کر سکتے ہیں کہ کیا ہوا ہے لہذا اگر یہ دوبارہ ہوتا ہے تو ہم بہتر طور پر تیار ہوں. تاہم، PTSD میں یہ خیالات صرف ہمیں پریشان کرنے کا سبب بنتے ہیں.
- گریز اور بے حسی – کسی صدمے کو یاد کرنا تھکا دینے والا اور تکلیف دہ ہے. گریز اور بے حسی آپ کو جو کچھ ہوا اس کے بارے میں نہ سوچنا میں مدد دے سکتی ہے . تاہم، وہ آپ کو اپنے تجربات کو سمجھنے سے بھی روکتا ہے.
- اضافی نگرانی رکھنا – اگر ہم ‘چوکس‘ رہتے ہیں تو، کسی اور بحران کی صورت میں ہم فوری رد عمل دینے کے لئے تیار ہو سکتے ہیں. یہ ہمیں اس کام کے لئے توانائی بھی دے سکتا ہے جس کی ضرورت کسی حادثے یا بحران کے بعد ہوتی ہے. تاہم، یہ تھکا دینے والا بھی ہو سکتا ہے اور ہمیں ان کاموں کو کرنے سے روک سکتا ہے جن سے ہم لطف اندوز ہوتے تھے .
جسمانی
PTSD کے نتیجہ میں کچھ جسمانی علامات اس لئے ہوتی ہیں کیونکہ ہمارا جسم صدمے سے غلط طور پر نپٹنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے .
- ایڈ رینا لائن – یہ ایک ہارمون ہے جو ہمارے جسم اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم تناؤ میں ہوتے ہیں. یہ ہمارے جسم کو ایسی سرگرمیوں کے لئے تیار کرنے میں مدد کرتا ہے جن میں بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، مثال کے طور پر بھاگنا یا لڑنا . جب تناؤ ختم ہو جاتا ہے تو ایڈ رینا لائن کی سطح معمول پر آ جانی چاہيئے . PTSD میں، تناؤ والے واقعے کی واضح یادیں ایڈ رینا لائن کی سطح کو بلند رکھ سکتی ہیں . ایڈ رینا لائن کی اعلی سطح آپ کو تناؤ، چڑچڑاپن اور آرام کرنے یا اچھی طرح سے سونے سے قاصر بنا سکتی ہے .
- ہپپو کیمپس – یہ دماغ کا ایک حصہ ہے جو یادوں پر کاروائی کرتا ہے. تناؤ کے ہارمونز کی بلند سطح، جیسے ایڈ رینا لائن، اسے مناسب طریقے سے کام کرنے سے روک سکتی ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ تکلیف دہ واقعے کی یادوں پر کارروائی نہیں کی جاتی ہے . یہ آپ کو اس واقعے کو یاد رکھنے کا سبب بن سکتا ہے جیسے کہ خطرہ ابھی بھی موجود ہے، بجائے اس کے کہ اسے ماضی میں ہونے والی کسی چیز کے طور پر دیکھا جائے .
کیا ایسے پیشے ہیں جہاں کسی کو PTSD ہونے کا زیادہ امکان ہے؟
کوئی بھی شخص جسے کسی تکلیف دہ واقعہ کا سامنا کرنا پڑا ہو ۔ PTSD میں مبتلا ہو سکتا ہے. تاہم، کچھ لوگ ایسی ملازمتوں میں ہوتے ہیں جس میں انہیں، کام پر تکلیف دہ واقعات کا سامنا کرنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں PTSD ہونے کا خطرہ دوسرے پیشوں کے مقابلے میں زیادہ ہے . ان ملازمتوں میں شامل ہو سکتے ہیں:
- ایمرجنسی سروس ورکرز (مثلاً پولیس، فائر بریگیڈ یا ایمبولینس کا عملہ)
- سماجی کارکنان
- انتہائی نگہداشت کا عملہ
- جنگی علاقوں میں کام کرنے والے فوجی اہلکار اور دیگر افراد
PTSD کب شروع ہوتا ہے؟
PTSD کی علامات کسی تکلیف دہ واقعے کے فوراً بعد، ہفتوں یا مہینوں بعد بھی شروع ہو سکتی ہیں . عام طور پر، علامات واقعہ کے 6 ماہ کے اندر شروع ہو جاتی ہیں . بعض اوقات علامات 6 ماہ کے بعد شروع ہوتی ہیں، حالانکہ عام طور پراس کا امکان کم ہے . بدقسمتی سے، جب علامات پہلی بار شروع ہوتی ہیں تو بہت سے لوگ مدد حاصل نہیں کرتے ہیں.
تکلیف دہ واقعہ کے بعد پہلے مہینے میں PTSD کی تشخیص نہیں کی جا سکتی . اگر آپ کو فوری طور پر صدمے کی علامات کا سامنا ہوتا ہے، اور یہ شدید ہوتے ہیں اور آپ کو کام کرنے سے روکتے ہیں تو، آپ کو 'شدید تناؤ کی خرابی' کا سامنا ہوسکتا ہے .
تکلیف دہ تجربے کے بعد ہر ایک کو PTSD کیوں نہیں ہوتا ؟
تکلیف دہ تجربے کے بعد، بہت سے لوگوں کو پہلے مہینے یا اس سے زیادہ عرصے تک صدمے کی کچھ علامات ہوں گی . ان میں سے بہت سے علامات حقیقی یا سمجھے گئے خطرے کا سامنا کرنے کا عام ردعمل ہیں. آپ یوں سمجھیں کہ یہ آپ کے دماغ کا نقصان سے بچانے کا طریقہ ہے.
تاہم، زیادہ تر لوگ چند ہفتوں کے بعد، یا بعض اوقات زیادہ دیر بعد، بیتے واقعہ کو پروسس کریں گے، اور ان میں تناؤ کی علامات ختم ہونا شروع ہو جائیں گی .
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے بعض گروپوں میں PTSD ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے. PTSD ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اگر کوئی:
- سماجی مدد تک رسائی حاصل کرے اور
- · ‘کم تناؤ والے ماحول‘ میں تکلیف دہ واقعے سے صحت یاب ہوں .
کون سے واقعات PTSD کا سبب بننے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں ؟
کوئی بھی تکلیف دہ واقعہ PTSD کا سبب بن سکتا ہے، حالانکہ تجربہ جتنا زیادہ پریشان کن ہوتا ہے، آپ کو PTSD ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے. مثال کے طور پر، ان واقعات سے، آپ کو PTSD ہونے کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے:
- اچانک اور غیر متوقع ہو
- طویل عرصے تک جاری رہتا ہے
- ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ پھنس جاتے ہیں اور بھاگ نہیں سکتے
- کسی انسان کے باعث ہو
- بہت سی اموات کا سبب بنا ہو
- کسی معذوری کا باعث بنے
- اس میں بچے شامل ہوں .
اگر آپ تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرتے رہتے ہیں تو، اس وجہ سے آپ کی PTSD علامات کو بہتر بنانا زیادہ مشکل ہوجائے گا .
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں کسی تکلیف دہ تجربے پر قابو پا چکا ہوں؟
آپ تکلیف دہ واقعہ پر قابو پا چکے ہیں اگر آپ :
- ضرورت سے زیادہ پریشان ہوئے بغیر اس کے بارے میں سوچ سکتے ہوں
- مسلسل خطرے میں محسوس نہ کرتے ہوں
- نامناسب اوقات میں اس کے بارے میں نہ سوچتے ہوں .
PTSD کی تشخیص ہمیشہ کیوں نہیں کی جا سکتی ہے ؟
ایسی متعدد وجوہات ہیں جن کی وجہ سے PTSD والے کسی شخص کی تشخیص نہیں ہو سکتی ہے .
رسوائی اور غلط فہمی
PTSD والے لوگ اکثر اس بارے میں بات کرنے سے گریز کریں گے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں تاکہ انہیں اس تکلیف دہ واقعے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہ پڑے .
کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ جن علامات کا وہ سامنا کر رہے ہیں (مثال کے طور پر، گریز اور بے حسی) وہ ان کی نمٹنے میں مدد کر رہی ہیں، انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ PTSD کی وجہ سے ہیں .
جب کوئی بہت بیمار ہوتا ہے تو اسے یقین نہیں ہوتا کہ وہ کبھی تکلیف دہ واقعے سے پہلے کی طرح محسوس کر سکے گا . اس وجہ سے وہ مدد حاصل کرنا بند بھی کر سکتے ہیں .
ایک عام غلط فہمی یہ بھی ہے کہ صرف مسلح افواج کے لوگوں کو ہی PTSD ہوتا ہے . درحقیقت، PTSD کسی کو بھی ہو سکتا ہے، اور ہر ایک کا PTSD کا تجربہ درست ہے.
غلط تشخیص
کچھ لوگ جنہیں PTSD ہے ان کی انزائیٹییا ڈپریشن جیسی حالتوں کی غلط تشخیص ہو سکتی ہے . کچھ لوگوں کو دیگر نفسیاتی یا جسمانی صحت کے مسائل ہوں گے جس کی وجہ سے ان کا دھیان PTSD کی طرف نہیں جاتا .
ان میں ‘طبی طور پر غیر واضح جسمانی علامات’ بھی ہو سکتی ہیں جیسے:
- معدے کی مشکلات
- درد کی علامات
- سر درد
ان علامات کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ان کے PTSD کی شناخت کسی اور چیز کے طور پر کی گئی ہے .
دیگر مشکلات
PTSD والے کچھ افراد کو دیگر چیلنجز بھی ہو سکتے ہیں، جیسے تعلقات میں مشکلات یا الکحل اور منشیات پر انحصار. یہ PTSD کی وجہ سے ہو سکتے ہیں، لیکن یہ PTSD سے زیادہ واضح ہو سکتے ہیں.
کیا بچوں کو PTSD ہو سکتا ہے؟
PTSD کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے. بالغوں میں پائی جانے والی PTSD کی علامات کا بچے بھی تجربہ کر سکتے ہیں:
- خوفناک خواب – بچوں میں، یہ خواب حقیقی تکلیف دہ واقعے کی عکاسی کر سکتے ہیں یا نہیں بھی.
- باربار کھیلنا – کچھ بچے تکلیف دہ واقعہ کو باربار کھیل میں دہرائیں گے. مثال کے طور پر، ایک سنگین سڑک ٹریفک حادثے میں ملوث بچہ کھلونا کاروں کے ساتھ حادثے کو دوبارہ دہرائے گا.
- جسمانی علامات – وہ پیٹ میں درد اور سر درد کی شکایت کر سکتے ہیں.
- یہ ڈر کہ ان کی زندگی جلد ہی ختم ہو جائے گی – انہیں یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے کہ وہ کافی عرصے تک زندہ رہیں گے، بڑے ہوں گے.
PTSD کے علاج کیا ہیں ؟
PTSD کے متعدد مختلف علاج ہیں، جن میں ٹراما فوکسڈ کوگنیٹیو بیہیویویل تھراپی (TF-CBT)، آئی موومنٹ ڈیسینسائزیشن اینڈ ری پروسیسنگ (EMDR) اور ادویات شامل ہیں.
سائیکو تھراپی
PTSD کے لئے نفسیاتی علاج آپ کی پچھلی زندگی کے بجائے تکلیف دہ تجربے پر توجہ مرکوز کرے گا . وہ مندرجہ ذیل چیزوں میں آپ کی مدد کریں گے:
- قبولیت – یہ قبول کرنا کہ جو کچھ ہوا ہے آپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں، آپ اس واقعہ، دنیا اور اپنی زندگی کے بارے میں مختلف سوچ سکتے ہیں.
- واقعہ کو یاد رکھنا – خوف اور پریشانی سے مغلوب ہوئے بغیر جو کچھ ہوا اسے یاد رکھنا. آپ مداخلت کرنے والے خیالات یا فلیش بیک کے بجائے یہ سوچیں سکیں کہ جب آپ چاہتے تھے تو کیا ہوا .
- اپنے تجربات کو الفاظ میں بیان کرنا – جو کچھ ہوا اس کے بارے میں بات کرنا تاکہ آپ کا ذہن یادوں کو محفوظ کر دے، اور دوسری چیزوں کی طرف بڑھ سکے.
- زیادہ محفوظ محسوس کرنا – آپ کے جذبات پر قابو پانے میں آپ کی مدد کرنا. اس سے آپ کو زیادہ محفوظ محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لہذا آپ کو یادوں سے اتنا گریز کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی .
کوئی بھی نفسیاتی علاج کسی ایسے شخص کی طرف سے دیا جانا چاہئے جو مناسب تربیت یافتہ اور تسلیم شدہ ہو. سیشنز عموما ایک ہی معالج کے ساتھ کم از کم ہفتہ وار ہوتے ہیں، اور اکثر کم از کم 8-12 ہفتوں تک جاری رہتے ہیں .
اگرچہ سیشنز عام طور پر ایک گھنٹے تک جاری رہتے ہیں، لیکن وہ بعض اوقات 90 منٹ تک جاری رہ سکتے ہیں .
PTSD کی تھراپی میں شامل ہیں:
ٹراما فوکسڈ کوگنیٹیو بیہیویویل تھراپی (TF-CBT)
یہ گفتگو کی تھراپی ہے جو آپ کے سوچنے کے طریقوں کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے . وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو بہتر محسوس کرنے اور مختلف برتاؤ کرنے میں مدد دے سکتی ہے . یہ عام طور پر ون ٹو ون ڈلیور کیا جاتا ہے حالانکہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ TF - CBT کو گروپس میں بھی ڈلیور کیا جا سکتا ہے .
آئی موومنٹ ڈیسینسائزیشن اینڈ ری پروسیسنگ (EMDR)
یہ ایک تکنیک ہے جو دماغ کو تکلیف دہ یادوں کو پروسیس کرنے میں مدد کے لیے آنکھوں کی حرکات کا استعمال کرتی ہے.
آپ کو تکلیف دہ واقعہ یاد کرنے کے لیے کہا جائے گا اور یہ آپ کو کیسے سوچنے اور محسوس کرنے پر مجبور کرتا ہے. جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ سے آنکھوں کو متحرک کرنے یا کسی قسم کی ’دو طرفہ محرک‘ جیسے ہاتھ سے تھپتھپانے کے لیے کہا جائے گا. یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ ان جذبات کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ہے جن کا آپ تکلیف دہ یادداشت کی وجہ سے تجربہ کرتے ہیں، اور صدمے سے نبٹنے میں مدد کرتا ہے.
EMDR ایک تربیت یافتہ پریکٹیشنر کے ذریعہ فراہم کیا جانا چاہيئے . EMDR عام طور پر 8-12 سیشنز میں ڈلیور کیا جاتا ہے جو 60-90 منٹ تک جاری رہتے ہیں.
بات چیت کے علاج کی کچھ دیگر شکلیں ان لوگوں کے لئے مخصوص علامات (مثلاً ناقص نیند) کو مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں جن کو EMDR یا TF - CBT سے بہتر طور پر فائدہ نہیں پہنچتا.
ادویات
اگر آپ نے اپنے PTSD کے علاج کے لئے دیگر علاج کی کوشش کی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام نہیں کررہے ہیں تو، آپ کا ڈاکٹر آپ کواینٹی ڈپریسنٹس تجویز کر سکتا ہے .
منتخب سیروٹونن ری اپٹیک ان فیکٹرز (SSRIs) اینٹی ڈپریسنٹس ہیں جو PTSD کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں . اگر آپ بھی ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو، اینٹی ڈپریسنٹس اس میں مدد کر سکتے ہیں .
اگر SSRIs آپ کے لئے کام نہیں کرتے ہیں تو، آپ کو دوسری دوائیں پیش کی جا سکتی ہیں، لیکن یہ عام طور پر ماہر ذہنی صحت کے مشورے پر ہونا چاہيئے .
کون سا علاج بہترین کام کرتا ہے؟
اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ TF - CBT اور EMDR بہترین فرسٹ لائن تھراپی ہیں . دوائی ان لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو بات چیت کے علاج نہیں چاہتے ہیں یا جو آسانی سے ان تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں .
مجھے پہلے کون سا علاج حاصل کرنا چاہيئے؟
جہاں بھی ممکن ہو، ادویات سے پہلے صدمے پر مرکوز نفسیاتی علاج (TF - CBT یا EMDR) استعمال کیے جانے چاہئیں . یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (NICE) کے رہنما خطوط کے مطابق ہے.
میں اپنی مدد کس طرح کر سکتا ہوں ؟
اگر آپ کو PTSD ہے تو آپ اپنی بحالی میں مدد کے لئے کچھ چیزیں کر سکتے ہیں . آپ کا معالج ان چیزوں میں آپ کی مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ انہیں صحیح وقت پر کریں:
- اپنے معمولات پر قائم رہنا – اگر ممکن ہو تو، اپنے معمولات پر واپس آنے یا رہنے کی کوشش کریں. اپنی زندگی کو ہر ممکن حد تک معمول پر رکھنا آپ کو اپنی بنیاد کا احساس دے سکتا ہے
- کسی ایسے شخص سے بات کریں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں – اس وقت آپ کو ایسا محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کو صرف کسی مخصوص واقعہ کے بارے میں بات کرنا ہے، لیکن کسی بھروسہ مند شخص سے بات کرنے سے، آپ کو ایک محفوظ جگہ پر اپنے جذبات کو پروسس کرنے میں مدد مل سکتی ہے. اگر بہت زیادہ تکلیف دہ نہ ہو تو کسی ایسے شخص سے بات کرنا بھی مددگار ہو سکتا ہے جس نے اسی چیز کا تجربہ کیا ہو جو آپ نے کیا تھا، یا جو پہلے بھی اسی طرح کے سانحے سے گزرا ہو.
- پرسکون ہونے کی مشقیں آزمائیں – سکون کے لئے مراقبہ اور دیگر مشقیں آزمائیں. PTSD کے ساتھ پرسکون ہونا مشکل ہوسکتا ہے، لہذا اپنے معالج سے ایسی مشقوں یا سرگرمیوں کے بارے میں بات کریں جو آپ کے لئے مفید ہو سکتی ہیں .
- کام یا اسکول پر واپس جائیں – اگر آپ اس قابل محسوس کرتے ہیں تو کام، اسکول یا یونیورسٹی میں واپس آنے میں مدد مل سکتی ہے . یہ آپ کو معمول کا احساس دے سکتا ہے. تاہم، آپ کو ایسے حالات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہيئے جہاں آپ کو مزید صدمے یا شدید تناؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . عام طور پر، مددگاری، کم تناؤ والے ماحول میں کام کرنا بہتر ہوتا ہے جب تک کہ آپ کا مکمل علاج نہ ہو جائے.
- باقاعدگی سے کھائیں اور ورزش کریں – باقاعدگی سے کھانے کی کوشش کریں، چاہے آپ کو بھوک محسوس نہ ہو. اگر آپ اس قابل محسوس کرتے ہیں تو باقاعدگی سے ورزش کرنے کی کوشش کریں . جب آپ زیادہ تھکاوٹ محسوس کریں گے تو اس سے آپ کو نیند میں بھی مدد مل سکتی ہے .
- دوسروں کے ساتھ وقت گزاریں– جن لوگوں کی آپ کو پرواہ ہے ان کے ساتھ وقت گزارنے سے آپ کو مدد کا احساس مل سکتا ہے.
- بہتر ہونے کی توقع کریں– اس خیال پر توجہ مرکوز کرنا کہ آپ بالآخر بہتر ہو جائیں گے، آپ کی بحالی کے لئے اچھا ہوگا. یاد رکھیں کہ جلد صحت یاب ہونے کے لیے خود پر دباؤ نہ ڈالیں .
- جہاں تکلیف دہ واقعہ پیش آیا وہاں واپس جائیں– صرف اس وقت جب آپ ایسا کرنے کے قابل محسوس کریں، شاید آپ وہاں واپس جانا چاہیں، جہاں تکلیف دہ واقعہ پیش آیا تھا. اگر آپ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنے معالج یا ڈاکٹر سے بات کریں، تاکہ وہ اس مرحلے میں آپ کی مدد کر سکیں .
کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں صحت یاب ہونے کے دوران کرنے کے بارے میں آپ کو ہوشیار یا محتاط رہنا چاہیئے. تاہم، ‘صحیح کام‘ کرنا واقعی مشکل ہوسکتا ہے اور اگر آپ خود کو ان میں سے کوئی بھی کام کرتے ہوئے پاتے ہیں تو آپ کو قصوروار محسوس نہیں کرنا چاہئے:
- خود تنقیدی - PTSD کی علامات، کمزوری کی علامات نہیں ہیں. یہ کسی خوفناک تجربات کے عام ردعمل ہیں .
- اپنے جذبات کو اپنے تک رکھنا – اگر آپ کو PTSD ہے تو، دوسروں کے ساتھ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے میں خود کو مجرم محسوس نہ کریں. آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں اس کے بارے میں بات کرنا آپ کی بحالی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے .
- چیزوں کے فوراً معمول پر آنے کی توقع کرنا – PTSD کے علاج میں وقت لگ سکتا ہے. کوشش کریں کہ اپنے آپ سے بہت جلدی توقع نہ کریں .
- دوسرے لوگوں سے دور رہنا– اکیلے بہت زیادہ وقت گزارنا، تنہائی کے احساسات کو بڑھا سکتا ہے اور آپ کو بدتر محسوس کرا سکتا ہے.
- شراب نوشی اور تمباکو نوشی– اگرچہ الکحل آپ کو پرسکون کر سکتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو بدتر محسوس کرا سکتا ہے . کافی اور نیکوٹین محرکات کے طور پر کام کرتے ہیں، اگر آپ PTSD سے وابستہ علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کی حالت میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں .
- زیادہ تھکنا – PTSD نیند کو مشکل بنا سکتا ہے، لیکن اپنی معمول کی نیند کے معمول پر قائم رہنے اور دیر تک جاگنے سے گریز کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں، کیونکہ اس سے آپ کی حالت میں بگاڑ کا اندیشہ ہے. آپ اچھی نیند کے بارے میں ہمارے وسائل سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں.
آخر میں، آپ ڈرائیونگ کرتے وقت بھی محتاط رہنا چاہتے ہیں اور اگر آپ گاڑی چلانے میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو DVLA کو آگاہ کرنا چاہئے . کسی سانحے کے بعد لوگ حادثات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں .
پیچیدہ PTSD کیا ہے ؟
کچھ لوگوں میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پیچیدہ PTSD) پیچیدہ ہوتا ہے. یہ کسی ایسے واقعے یا واقعات کے سلسلے کا سامنا کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو انتہائی ناخوشگوار یا خوفناک ہوتے ہیں . یہ واقعات بچپن یا بالغ ہونے کے دوران ہو سکتے ہیں .
اکثر ان واقعات سے آسانی سے بچنا یا گریز کرنا مشکل یا ناممکن ہوتا ہے . مثلاً:
- تشدد
- غلامی
- نسل کشی کی مہمات
- جنگ زدہ علاقے میں رہنا
- طویل گھریلو تشدد
- بار بار بچپن میں جنسی یا جسمانی استحصال.
PTSD کی علامات کے ساتھ ساتھ، پیچیدہ PTSD والے لوگ یہ بھی کر سکتے ہیں:
- اپنے بارے میں انتہائی منفی خیالات رکھتے ہیں جیسے‘کمتر، شکست خوردہ یا بیکار’
- اپنے جذبات اور جذباتی ردعمل کو منظم کرنے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
- تعلقات کو برقرار رکھنا اور دوسرے لوگوں کے قریب محسوس کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے
میں پیچیدہ PTSD سے کیسے صحت یاب ہو سکتا ہوں ؟
عام طور پر دیگر لوگوں اور دنیا پر اعتماد کا فقدان پیچیدہ PTSD والے لوگوں میں عام ہے . علاج اکثر طویل ہوتا ہے تاکہ وہ کسی معالج کے ساتھ محفوظ تعلقات استوار کرسکیں . پیچیدہ PTSD کا شکار شخص معالج کے ساتھ جو کام کرتا ہے وہ اکثر تین مراحل میں ہوتا ہے:
استحکام
استحکام کے مرحلے میں آپ اپنے معالج پر بھروسہ کرنا، اور پریشانی اور لا تعلقی کے اپنے جذبات کو سمجھنا اور ان پر قابو پانا سیکھنا .
استحکام کے ایک حصے کے طور پر، آپ 'گراؤنڈنگ' تکنیک سیکھ سکتے ہیں . یہ آپ کو عام جسمانی احساسات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے سکتی ہیں اور آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ آپ ماضی میں نہیں بلکہ حال میں جی رہے ہیں .
استحکام آپ کو خوف اور اضطراب کے اپنے جذبات کو ان یادوں اور جذبات سے 'منقطع' کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو انہیں پیدا کرتے ہیں . اس سے ان یادوں کو کم خوفناک بنانے میں مدد مل سکتی ہے .
استحکام کا مقصد یہ ہے کہ آپ بالآخر اضطراب یا فلیش بیک کا سامنا کیے بغیر اپنی زندگی گزار سکیں گے .
بعض اوقات استحکام ہی واحد مدد ہو سکتی ہے جس کی ضرورت ہوتی ہے.
صدمے پر مرکوز تھراپی
تھراپی جو صدمے پر مرکوز ہے، بشمول EMDR یا TF - CBT ،آپ کو اپنے تکلیف دہ تجربات کو پروسس کرنے میں مدد کر سکتی ہے . نفسیاتی تھراپی سمیت دیگر نفسیاتی علاج بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں. پیچیدہ PTSD میں دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر مناسب طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ علاج صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں.
دوبارہ انضمام یا دوبارہ جوڑنا
زندگی کے ایک معمول کے طریقے میں دوبارہ انضمام، آپ کو حقیقی دنیا کی عادت ڈالنے میں مدد کر سکتا ہے کہ اب آپ اس خطرناک صورتحال میں نہیں ہیں جس میں آپ پہلے تھے. اس سے آپ کو، اپنے آپ کو حقوق اور انتخاب کے حامل شخص کے طور پر دیکھنا شروع کرنے میں مدد مل سکتی ہے.
دوبارہ انضمام سے آپ کو درج ذیل کام کرنے میں مدد ملے گی:
- اپنے اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں
- اپنے اور دوسروں پر دوبارہ اعتماد قائم کریں
- دوستی، قریبی تعلقات اور سرگرمیوں میں دوبارہ شامل ہوں جو آپ کی صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں
ادویات
PTSD کی طرح، اینٹی ڈپریسنٹس یا دیگر ادویات کا استعمال نفسیاتی علاج کے ساتھ ساتھ کیا جا سکتا ہے . اگر نفسیاتی تھراپی کام نہیں کر رہی ہے یا آپ کے لئے ممکن نہیں ہے تو دوا بھی استعمال کی جا سکتی ہے . اس سے ذہنی صحت کے ماہر کو آپ کی دوا کا جائزہ لینے میں بھی مدد مل سکتی ہے .
اپنی مدد آپ
اگر آپ کو پیچیدہ PTSD ہے، تو کوشش کرکے وہ تمام نارمل کام کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جن کا ماضی کے برے تجربات سے کوئی تعلق نہیں ہے . اس میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
- دوست بنانا
- ملازمت کرنا
- باقاعدگی سے ورزش کرنا
- پرسکون رہنے کی تکنیک سیکھنا
- کوئی مشغلہ اختیار کرنا
- پالتو جانور رکھنا.
یہ چیزیں آپ کو اپنے آس پاس کی دنیا پر آہستہ آہستہ اعتماد کرنے میں مدد کر سکتی ہیں. تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے اور ان چیزوں کو مشکل محسوس کرنا یا انہیں فوری طور پر کرنے سے قاصر ہونا، کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے.
ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ کسی کو PTSD ہے؟
اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے حال ہی میں کسی تکلیف دہ واقعے کا تجربہ کیا ہو، تو کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر آپ غور کرنا چاہیں گے. یہ چیزیں اس بات کی علامت ہو سکتی ہیں کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں:
- رویے میں تبدیلیاں – کام پر ناقص کارکردگی، تاخیر، بیماری کی چھٹی لینا، معمولی حادثات
- جذبات میں تبدیلیاں – غصہ، چڑچڑاپن، افسردگی، دلچسپی کی کمی اور ارتکاز کی کمی
- خیالات میں تبدیلی – خطرات یا خوف، مستقبل کے بارے میں منفی خیالات
- غیر متوقع جسمانی علامات – جیسے سانس پھولنا، تشنج یا پیٹ میں درد
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص PTSD کی علامات ظاہر کر رہا ہے، تو آپ اسے اپنے جی پی سے بات کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں . اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اتنے قریبی نہیں ہیں کہ یہ کہہ سکیں تو، آپ کسی ایسے شخص سے بات کرسکتے ہیں جو ان کے قریب ہو، جو آپ کے بجائے ایسا کر سکتا ہو .
انہیں PTSD کے بارے میں معلومات جیسے اس وسیلہ کو دیکھنے سے بھی مدد مل سکتی ہے، تاکہ انہیں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرنے میں مدد مل سکے .
میں کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کر سکتا ہوں جس نے ایک تکلیف دہ واقعہ کا تجربہ کیا ہے؟
مندرجہ ذیل چیزیں کسی ایسے شخص کی مدد کرنے میں معاونت کر سکتی ہیں جو کسی تکلیف دہ چیز سے گزرا ہے:
- بات چیت – انہیں اپنے تجربات کے بارے میں آپ سے بات کرنے کے لئے وقت نکالیں.
- سنیں – انہیں بات کرنے دیں اور کوشش کریں کہ بہاؤ میں خلل نہ ڈالیں یا اپنے تجربات کو شیئر نہ کریں.
- عام سوالات پوچھیں – اگر آپ سوالات پوچھتے ہیں، تو انہیں عمومی اور غیر جانبدارانہ رکھنے کی کوشش کریں. مثال کے طور پر، آپ پوچھنا چاہیں گے 'کیا آپ نے اس بارے میں کسی اور سے بات کی ہے؟' یا 'کیا میں آپ کو کچھ اضافی معاونت تلاش کرنے میں مدد کر سکتا ہوں؟’
آپ کو اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیئے :
- انہیں بتانا کہ آپ جانتے ہیں کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں – یہاں تک کہ اگر آپ نے کچھ ایسا ہی تجربہ کیا ہے، لوگ حالات کا تجربہ بہت مختلف طریقے سے کرتے ہیں. موازنہ کرنا غیر مددگار ثابت ہو سکتا ہے.
- انہیں بتانا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچے – جن لوگوں نے تکلیف دہ واقعات کا سامنا کیا ہے وہ اکثر خوش قسمت محسوس نہیں کریں گے. اکثر، اگر دوسرے مر گئے ہوں تو وہ زندہ ہونے پر مجرم محسوس کر سکتے ہیں .
- ان کے تجربے کو کم کرنا – یہ تجویز کرنے سے گریز کریں کہ یہ بدتر ہوسکتا ہے، چاہے آپ انہیں بہتر محسوس کرنے کی کوشش کر رہے ہوں. ان لوگوں کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے جیسے ان کے تجربات صحیح نہیں.
- غیر مددگار تجاویز دینا – تجاویز دینے سے گریز کریں، یہاں تک کہ اگر آپ کو معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں یہ آپ کے لیے کام کرتی رہی ہیں. لوگ بہت مختلف ہوتے ہیں اور اکثر وہ پہلے ہی آزما چکے ہوتے ہیں جو آپ تجویز کر رہے ہیں.
مزید مدد
PTSD کے بارے میں معلومات
یو کے سائیکو لوجیکل ٹراما سوسائٹی – یہاں آپ کو ایسے مواد کو انتخاب مل سکتا ہے جو عام لوگوں اور صحت کے ماہرین کے لیے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ری ایکشنز کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے.
PTSD، NHS کا جائزہ – NHS کی یہ معلومات PTSD کا احاطہ کرتی ہیں
پیچیدہ PTSD کا جائزہ، NHS – NHS کی یہ معلومات پیچیدہ PTSD کا احاطہ کرتی ہیں
PTSD، ذہن– چیریٹی مائنڈ کے پاس PTSD اور پیچیدہ PTSD کے بارے میں معلومات ہیں
دوست اور خاندان مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ذہن – یہ معلومات اس بارے میں آئیڈیاز پیش کرتی ہے کہ آپ کس طرح کسی ایسے شخص کی مدد کر سکتے ہیں جسے آپ جانتے ہیں کہ اسے PTSD ہے
مفید رابطے، ذہن – اس صفحہ میں دیگر خیراتی اداروں اور تنظیموں کے لنکس ہیں جو PTSD والے لوگوں کو مدد فراہم کرتے ہیں
PTSD والے لوگوں کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیمیں
یہاں کچھ خیراتی ادارے ہیں جو PTSD یا تکلیف دہ واقعات کا تجربہ کرنے والے لوگوں کو مدد فراہم کرتے ہیں:
PTSD UK – PTSD کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے وقف یو کے کا ایک فلاحی ادارہ
جنگی تناؤ– سابق فوجیوں کی ذہنی صحت کے لئے برطانیہ کا خیراتی ادارہ .
کروز بیریومنٹ کیئر – انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں سوگوار لوگوں کے لیے امداد کی پیشکش کرنے والا ایک فلاحی ادارہ
کروز بیریومنٹ کیئر اسکاٹ لینڈ – ایک فلاحی ادارہ جو اسکاٹ لینڈ میں سوگوار لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتا ہے
ریپ کرائسس - عصمت دری کے بحران کے تین خیراتی ادارے ہیں جو پورے برطانیہ میں لوگوں کو مدد فراہم کرتے ہیں:
وکٹم سپورٹ – وکٹم کی مدد کرنے والے تین فلاحی ادارے ہیں جو پورے برطانیہ میں ایسے لوگوں کو مدد فراہم کرتے ہیں جو جرم اور تکلیف دہ واقعات کا شکار ہوئے ہیں:
اعزازات
یہ معلومات رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس پبلک انگیجمنٹ ایڈیٹوریل بورڈ (PEEB) نے تیار کی ہیں. یہ تحریر کے وقت بہترین دستیاب ثبوت کی عکاسی کرتی ہیں.
PTSD UK کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے اس ریسورس پر اپنی رائے پیش کی.
ماہر ایڈیٹر: پروفیسر نیل گرین برگ
اس ریسورس کے لئے مکمل حوالہ جات درخواست کرنے پر دستیاب ہیں.
شائع شدہ: نومبر 2021
جائزے کے لئے: نومبر 2024
© Royal College of Psychiatrists
This translation was produced by CLEAR Global (May 2024)