Mental health information in Urdu
اردو میں دماغی صحت کی معلومات
On this page you will find translations of our mental health information resources in Urdu.Please carefully read the disclaimer that accompanies each translation. It explains that the College cannot guarantee the quality of the translations, nor that the information is necessarily the most up to date.
اس صفحے پر آپ کو ہمارے دماغی صحت سے متعلق معلومات کے وسائل کا اردو میں ترجمہ ملے گا۔ براہ کرم ہر ترجمے کے ساتھ موجود دستبرداری کو غور سے پڑھیں. یہ وضاحت کرتا ہے کہ کالج ترجمے کے معیار کی ضمانت نہیں دے سکتا، اور نہ ہی یہ کہ معلومات ضروری طور پر تازہ ترین ہوں.
Urdu translations
- الکوحل، دماغی صحت اور دماغ - Alcohol, mental health and the brain
- اینوریکسیا اور بلیمیا - Anorexia and bulimia
- ڈپریشن کی ادویات - Antidepressants
- اضطراب اور عمومی اضطراب کی بیماری - Anxiety and generalised anxiety disorder (GAD)
- بالغوں میں اے ڈی ایچ ڈی - Attention deficit hyperactivity disorder (ADHD)
- سوگ - Bereavement
- بائی پولر ڈس آرڈر - Bipolar disorder
- ادراکی رویہ جاتی علاج (سی بی ٹی) - Cognitive behavioural therapy (CBT)
- ایک تکلیف دہ واقعے کے بعد مقابلہ کرنا - Coping after a traumatic event
- بالغوں میں ڈپریشن - Depression in adults
- الیکٹروکنولسیو تھراپی (ای سی ٹی) - Electroconvulsive therapy (ECT)
- یادداشت کے مسائل اور ڈیمنشیا - Memory problems and dementia
- وسوسے اور تکرار کا عارضہ - Obsessive-compulsive disorder (OCD)
- پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر - Post-traumatic stress disorder (PTSD)
- شیزوفرینیا - Schizophrenia
- اچھی نیند - Sleeping well
Who are we?
The Royal College of Psychiatrists is the main professional body for psychiatrists in the UK. We have a world-wide membership.
We work to secure the best outcomes for people with mental illness, learning disabilities and developmental disorders by:
- promoting excellent mental health services
- training outstanding psychiatrists
- promoting quality and research
- setting standards
- being the voice of psychiatry.
ہم کون ہیں؟
رائل کالج آف سائیکیٹرسٹ برطانیہ میں نفسیاتی ماہرین کے لیے بنیادی پیشہ ورانہ ادارہ ہے. دنیا بھر سے لوگ ہمارے ساتھ رکنیت رکھتے ہیں.
ہم دماغی بیماری، سیکھنے میں معذوری اور نشوونما میں خرابی کے شکار لوگوں کے لیے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں:
- بہترین دماغی صحت کی خدمات کو فروغ دینا
- بہترین ماہرین نفسیات کی تربیت کرنا
- معیار اور تحقیق کو فروغ دینا
- معیارات طے کرنا
- نفسیات کی آواز بننا۔
Why do we produce mental health information?
We believe that high-quality information can help people to make informed decisions about their health and care. We aim to produce information which is:
- evidence-based
- accessible
- up to date.
ہم دماغی صحت کی معلومات کیوں تیار کرتے ہیں؟
ہمیں یقین ہے کہ اعلیٰ معیار کی معلومات لوگوں کو اپنی صحت اور دیکھ بھال کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ہمارا مقصد ایسی معلومات پیدا کرنا ہے جو کہ:
- ثبوت کی بنیاد پر ہو
- قابل رسائی ہو
- تازہ ترین ہو۔
How is our information written?
Our information is written by psychiatrists and other healthcare professionals. Our information is also developed with the support of patients and carers. This helps to ensure our information is representative of the lived experiences of people with mental illness.
We are grateful to the psychiatrists, healthcare professionals, College members, staff and experts who have helped to produce and review our information.
ہماری معلومات کیسے لکھی جاتی ہیں؟
ہماری معلومات ماہرین نفسیات اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد نے لکھی ہیں۔ ہماری معلومات مریضوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کے تعاون سے بھی تیار کی جاتی ہے۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ ہماری معلومات ذہنی بیماری میں مبتلا لوگوں کے ذاتی تجربات کی نمائندہ ہے۔
ہم ماہرین نفسیات، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، کالج کے اراکین، عملے اور ماہرین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری معلومات کو تیار کرنے اور اس کا جائزہ لینے میں مدد کی۔
About our translations
In 2022, we began collaborating with a non-profit, CLEAR Global, and their community of more than 100,000 language volunteers, Translators without Borders. We are working with them to update the translations of our latest information resources in the most in-demand languages. You can see who delivered our translations at the bottom of each translated page.
Our translations are based on our mental health information resources in English. These resources reflect the best evidence available at the time of writing, and we aim to review our resources every three years. However, this is not always possible, and we have dated our resources to show when they were last reviewed.
Whenever we update our English resources, we will aim to update our translations. However, this will not always be possible.
If you have feedback on our translations you would like to share with us, you can contact leaflets@rcpsych.ac.uk
ہمارے ترجموں کے بارے میں
ہم نے 2022 میں ایک غیر منافع بخش CLEAR Global اور ان کے 100,000 سے زائد زبان کے رضاکاروں کی کمیونٹی Translators without Borders کے ساتھ تعاون شروع کیا۔ ہم ان کے ساتھ مل کر بہت زیادہ مطلوب زبانوں میں اپنی معلوماتی وسائل کے ترجموں کو تازہ کر رہے ہیں۔ آپ ہر ترجمہ شدہ صفحے کے نیچے دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ترجمے کس نے فراہم کیے ہیں۔
ہمارے ترجمے انگریزی میں ہمارے ذہنی صحت سے متعلق معلوماتی وسائل پر مبنی ہیں۔ یہ وسائل تحریر کے وقت دستیاب بہترین ثبوت کی پیش کرتے ہیں اور ہمارا مقصد ہر تین سال بعد اپنے وسائل کا جائزہ لینا ہے۔ تاہم یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا اور ہم نے اپنے وسائل کے آخری جائزے کی تاریخ دی ہے۔
جب بھی ہم اپنے انگریزی وسائل کو تازہ کرتے ہیں تو ہمارا مقصد اپنے ترجمے کو تازہ کرنا ہوتا ہے۔ تاہم، یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہو گا۔
اگر آپ ہمارے ترجموں کے بارے میں ہم سے اپنی رائے کا اشتراک کرنا چاہیں تو، آپ leaflets@rcpsych.ac.uk سے رابطہ کر سکتے ہیں۔