بالغوں میں اے ڈی ایچ ڈی

Attention deficit hyperactivity disorder (ADHD) in adults

Below is an Urdu translation of our information resource on ADHD in adults. You can also view our other Urdu translations.

یہ معلومات، توجہ کی کمی و بیش فعالیت کے عارضہ (ADHD) والے بالغوں، ان بالغوں کے لئے ہے جو سوچتے ہیں کہ شاید انہیں اے ڈی ایچ ڈی ہوسکتا ہے اور وہ لوگ جو ان کو جانتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں.

یہ اس پر بھی نظر ڈالتا ہے کہ:

  • ا ے ڈی ایچ ڈی کیا ہے
  • اے ڈی ایچ ڈی، والے لوگوں کو درپیش دشواریاں اور طاقتیں
  • اے ڈی ایچ ڈی کی وجوہات
  • اگر آپ جدوجہد کر رہے ہیں تو مدد اور علاج کیسے حاصل کریں
  • اپنی یا اپنے کسی جاننے والے کی مدد کیسے کریں.

اے ڈی ایچ ڈی کیا ہے؟

ا ٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر (ADHD) ایک تشخیص ہے جو ان لوگوں میں کی جاتی ہے جن کو:

  • عدم توجہی- توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات
  • ہائپر ایکٹیویٹی - بے چینی محسوس کرنا اور ساکت بیٹھنے کے لئے جدوجہد کرنا
  • اضطراریت - نتائج کے بارے میں سوچے بغیر چیزیں کہنا یا کرنا.

زیادہ تر لوگ اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع یا بعض حالات میں ان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں. مثال کے طور پر، اگر کوئی رات کو خراب نیند سویا تو وہ اگلے دن اسے توجہ مرکوز کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے.

تاہم، ADHD والے لوگوں کے لئے، یہ چیلنجز عام طور پر بچپن میں شروع ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں میں وہ بڑے ہونے تک جاری رہتے ہیں، جبکہ، وہ تبدیل یا بہتر ہو سکتے ہیں. یہ چیلنجز کسی کی زندگی کو، بہت سے شعبوں میں بھی متاثر کرسکتے ہیں.

"ہجوم میں کتاب پڑھتے ہوئے مجھے ہوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی اڑن کھٹولے کی سیر کر رہا ہوں. کوئی بھی کام، کار کے سفر کی طرح محسوس ہوتا ہے، جہاں میری بے صبری ذات، پیڈل کے کنٹرول میں ہے، لیکن میری متجسس ذات پہیے کو تھامے ہوئے ہے۔” اے ڈی ایچ ڈی کا شکار شخص

اے ڈی ایچ ڈی، کس قسم کی حالت ہے؟

اے ڈی ایچ ڈی، ایک ‘نیورو ڈیولپمنٹل ڈس آرڈر’(اعصابی نشو و نما کا عارضہ) ہے. یہ وہ عوارض ہیں جو دماغ کے بہت سے مختلف افعال کو متاثر کر سکتے ہیں، بشمول، سیکھنے، مواصلات، نقل و حرکت، جذبات اور توجہ.

عصبی نشوونما کے عارضے بچپن سے شروع ہوتے ہیں اور بہت سے لوگوں میں زندگی بھر رہتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ‘شفا یاب‘ نہیں ہو سکتے. لیکن، اعصابی نشوونما کے عارضے میں مبتلا افراد اپنے ماحول میں تبدیلیوں اور مدد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

جن لوگوں کو ایک نیورو ڈیولپمنٹل ڈس آرڈر ہوتا ہے ان میں کوئی اور عارضہ ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے، جیسے:

  • آٹزم سپیکٹرم کا عارضہ
  • ہم آہنگی کی مشکلات
  • بولنے، زبان اور مواصلات کی خرابیاں
  • ٹوریٹ سنڈروم
  • پڑھنے میں مشکل
  • عسر حساب.

اگر کسی کو ADHD ہے، جسے پہچانا نہیں گیا یا مناسب طریقے سے اس کا علاج نہیں کیا جاتا ہے، تو یہ مریض کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے.

ADHD والے افراد میں اکثر دیگر ذہنی اور جسمانی امراض بھی موجود ہو سکتے ہیں. جس کی وجہ سے بنیادی ADHD کو علیحدہ سے شناخت کرنا مشکل ہو سکتا ہے.

اے ڈی ایچ ڈی، کِتنا عام ہے؟

ADHD ہر 100 بالغوں میں سے تقریباً 3 سے 4 کو متاثر کرتا ہے. ADHD والے افراد کسی بھی پس منظر کے ہو سکتے ہیں، لیکن ADHD ان لوگوں میں زیادہ عام ہے جو:

  • جن کا کوئی بہن، بھائی یا قریبی فیملی ممبر اے ڈی ایچ ڈی سے متاثر ہوں
  • مرگی
  • دیگر اعصابی نشوونما کے مسائل، سیکھنے کی معذوری یا سیکھنے میں دشواری
  • ذہنی بیماریاں
  • الکحل یا منشیات کے غلط استعمال کی تاریخ
  • فوجداری انصاف کے نظام میں شامل رہا ہو
  • دماغی چوٹ لگی ہو
  • کسی دیکھ بھال کے مرکز میں رہا ہو

یا جو:

  • قبل از وقت پیدا ہوئے ہوں
  • بچپن میں ‘سرکشی، مزاحمتی عارضہ’ یا ‘طرز عمل کی خرابی’ کی تشخیص
  • بچپن میں ذہنی بیماری جیسے اضطراب یا افسردگی کا سامنا کرنا پڑا ہو.

کیا ADHD میں صنفی فرق ہے؟

ADHD کی تشخیص عام طور پر لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں ہوتی ہے. تاہم، بالغوں میں مردوں اور عورتوں میں ADHD کی تشخیص زیادہ مساوی ہے. اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ، بچپن میں، لڑکوں میں ہائپر ایکٹو اور امپلسو علامات ظاہر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جو زیادہ نمایاں ہوں.

جب تشخیص کی بات آتی ہے تو، لڑکیوں اور خواتین میں درج ذیل کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے:

  • غیر تشخیص شدہ ADHD
  • اے ڈی ایچ ڈی کی جانچ کے لئے سفارش نہ کی گئی ہو
  • کسی اور ذہنی صحت یا نیورو ڈیولپمنٹل حالت کی غلط تشخیص کی گئی ہو.

اگر مجھے ADHD ہے تو میں کیسے بتا سکتا ہوں؟

ذیل میں ADHD کی بنیادی علامات کی ایک فہرست ہے. کسی میں ADHD کی تشخیص کرنے کے لیے، ضروری ہے کہ علامات، روزمرہ کی زندگی کے کم از کم دو اہم شعبوں میں مشکلات پیدا کرتی ہوں. مثال کے طور پر، گھر، تعلیم، ملازمت، تعلقات اور رہائش.

ایسے بہت سے دوسرے تجربات ہیں جن کے بارے میں ADHD رپورٹ کرنے والے افراد کا یہاں احاطہ نہیں کیا جا سکتا ہے. ہم نے ایسی مثالیں شامل کی ہیں جو عمر کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہیں، نوجوانوں سے جو اب بھی تعلیم میں ہیں، ان لوگوں تک جو کام کی جگہوں پر ہیں.

عدم توجہی ●       تفصیل پر توجہ کا فقدان
●       اسکول یا کام، یا دیگر سرگرمیوں میں غلطیاں کرنا
●        کاموں یا سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری
●        براہ راست بات کرنے پر سننے میں مشکلات
●        ہدایات پر عمل نہ کرنا، اور دفتر، روزمرہ کے کام یا دیگر فرائض کو ختم کرنے میں ناکام رہنا
●        کاموں اور سرگرمیوں کو منظم کرنے میں دشواری
●        ایسے کاموں سے گریز کرنا یا ناپسند کرنا جن کے لیے طویل عرصے تک ذہنی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے (جیسے اسکول، ہوم ورک یا گھر کا کام)
●        اہم چیزیں کھو دینا (جیسے اسکول کا مواد، پنسلیں، کتابیں، اوزار، بٹوا، چابیاں، کاغذی دستاویز، چشمہ، موبائل)
●        آسانی سے توجہ بٹنا
●        بھول جانا
ہائپر ایکٹیویٹی اور امپلسویٹی ●        ہاتھ یا پاؤں تھپتھپانا، اضطراب اور بیٹھنے میں بے چینی کا اظہار
●        ایسے حالات میں اپنی نشست چھوڑنا جب بیٹھے رہنے کی توقع کی جاتی ہے۔
●        بے چینی اور بہت زیادہ توانائی محسوس کرنا
●        خاموشی سے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا کھیلنے میں دشواری
●        ضرورت سے زیادہ بات کرنا
●        سوال مکمل ہونے سے پہلے جواب بولنا
●        اپنی باری کا انتظار کرنے کے لیے دشواری
●        دوسروں کی بات چیت میں خلل ڈالنا یا دخل اندازی کرنا

 

یہ تمام علامات دوسروں پر پوری طرح واضح نہیں ہوں گی. ADHD والے افراد اکثر اپنی علامات کو چھپانے کے طریقے اختیار کریں گے، اور ایسا کرنا بہت تھکا دینے والا عمل ہوتا ہے جو ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے.

ADHD کے مثبت پہلو

ADHD کو صرف کمی یا عارضے کے طور پر سوچنے کے بجائے ایک ‘فرق‘ کے طور پر سوچنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے. کچھ لوگ اپنے ADHD کے کچھ پہلوؤں کو بعض حالات یا ماحول میں طاقت کے طور پر دیکھتے ہیں:

  • ہائپر فوکس - ADHD والے کچھ لوگوں کے بارے میں یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ‘ہائپر فوکس’ کر سکتے ہیں جن میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ بعض موضوعات کے بارے میں بہت باخبر ہیں، یا جب وہ کسی چیز کے بارے میں حوصلہ افزائی اور پرجوش محسوس کر رہے ہیں تو بہت نتیجہ خیز ہیں.
  • بحران میں ردعمل - ADHD والے کچھ لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ وہ بحران میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جب صورتحال ان کی مکمل توجہ کا مطالبہ کرتی ہے.
  • تخلیقی صلاحیت - توجہ بٹنے کے رجحان کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ADHD والا کوئی شخص مسائل کے لیے متبادل اور تخلیقی طریقے تلاش کرتا ہے.

ADHD والے کچھ لوگ ان خصلتوں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں. جب کہ دوسرے لوگوں کو ان خصوصیات کو جلا بخشنے کے لئے مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے.

"میں یہ سن سن کر تنگ آ گیا ہوں کہ میں خلل ڈالتا ہوں، میں بدتمیز ہوں، میں ہمیشہ مداخلت کرتا ہوں. اور یہ حقیقت نہیں، میں بے تاب تھا. میں آرزو مند تھا. میں پرجوش تھا. مجھے یاد ہے جو میرے ہائی اسکول میں ایک لاجواب ٹیچر تھی، وہ کہتی تھی کہ مجھے تمہاری بے تابی پسند ہے، لیکن صرف پانچ منٹ کے لیے ٹھہرو. اس بات سے مجھے اچھا محسوس ہوتا تھا۔” حمید

ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ میرے کسی جاننے والے کو اے ڈی ایچ ڈی ہے؟

دوست اور خاندان کسی جاننے والے شخص میں ADHD کی علامات محسوس کر سکتے ہیں. کینیڈین ADHD ریسورس الائنس (CADDRA) کے پاس ایک مددگار فہرست ہے جو اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہے کہ آپ کے جاننے والے کسی شخص کو ADHD ہے اور اسے سلسلے میں کوئی معاونت حاصل نہیں ہے:

  • منظم کرنے میں دشواری. مثال کے طور پر، وقت کی پابندی نا کرنا، طے شدہ ملاقاتوں کا چھوٹ جانا، اکثر دیر سے پہنچنا اور نامکمل منصوبے
  • کام یا تعلیمی کارکردگی میں غلطیاں
  • غصے کو قابو کرنے کے مسائل
  • خاندان یا شادی کے مسائل
  • معمول کی کم. مثال کے طور پر، نیند کا ناقص معمول
  • مالیات کے انتظام میں دشواری
  • عادت ساز رویے جیسے منشیات کا استعمال، زبردستی خریداری یا جوا-
  • دانستہ یا لاپرواہی کی وجہ سے متواتر حادثات
  • ڈرائیونگ کے مسائل، جیسے تیز رفتاری پر جرمانہ، سنگین حادثات، یا اپنا لائسنس کھونا
  • اپنے کام کا بوجھ کم کرنا، یا تعلیم میں اسائنمنٹس مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا
  • کم خود اعتمادی یا دائمی کم کامیابی.

وہ لوگ جن کا کوئی براہ راست رشتہ دار ADHD سے متاثر ہو ان میں ADHD ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے.

 "میں اپنے دماغ کے ساتھ جتنی جدوجہد کرتی ہوں اتنا ہی اس کو سراہتی بھی ہوں. میرے لئے توازن اہم ہے. اس میں مجھے کئی سال لگ گئے ہیں، لیکن میں اپنے نیورو ٹائپ کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکی ہوں. میں بلکل ضائع نہ ہوئی. میری انفرادیت، میرا اپنا تجربہ ہے۔” کلئیر

کیا ADHD زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے؟

حالیہ برسوں میں، پورے برطانیہ میں ADHD کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے سینٹرز میں بھجے جانے والوں افراد میں اضافہ دیکھا گیا ہے. اس کی بہت سی ممکنہ وجوہات ہیں، بشمول:

  • عام عوام اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد میں ADHD کے بارے میں زیادہ وسیع پیمانے پر آگاہی
  • کووڈ-19، وبائی مرض، کی وجہ سے کام کرنے اور تعلیمی ماحول جو بدلائو آیا ہے. اس نے ADHD کے طرز عمل کو مزید قابل توجہ بنا دیا ہو گا.

ADHD تشخیص کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سفارش کیا جانا ایک مثبت چیز ہے، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں کو ADHD ہے وہ اپنی ضرورت کی مدد حاصل کر سکتے ہیں. جن لوگوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ ان کو ADHD نہیں ، لیکن متعلقہ مدد کی ضرورت ہے، وہ بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں.

کچھ لوگ غلط طور پریہ کہتے ہیں کہ ADHD ‘فیشن’ یا ‘فرضی’ ہے. درحقیقت، ADHD سے مشابہہ عارضے کی پہلی طبی وضاحت 18 صدی دی گئی تھی. وقت کے ساتھ اس عارضے کا نام بدل گیا ہے لیکن وہی چیلنجز بیان کیے گئے ہیں جنہیں ہم آج ADHD کے طور پر تسلیم کرتے ہیں.

دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور سائنسدانوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ ADHD ایک درست تشخیص ہے. واضح رہنما خطوط ہیں جن میں بیان کیا گیا ہے کہ ADHD کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے، اور اس کا اندازہ، معاونت اور علاج کیسے کیا جانا چاہيئے.

ADHD کب شروع ہوتا ہے اور یہ وقت کے ساتھ کیسے تبدیل ہوتا ہے؟

بچپن میں

ADHD کم عمری میں ہی خود کو ظاہر کرنا شروع کر سکتا ہے، مگر عموماً پہلی بار اس کا پتہ اسکول میں چلتا ہے. تاہم، ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو بالغ ہونے تک چیلنجوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، یا ان چیلنجوں کو اس وقت تک محسوس نہیں کیا جا سکے جب تک کہ وہ زیادہ بڑے نہ ہو جائیں.

اگرچہ ADHD والے افراد میں ‘عام‘ علامات کا مشترک ہوتی ہیں، لیکن ADHD سے متاثرہ ایک شخص سے دوسرے سے مختلف ہوسکتا ہے. ADHD کی علامات کیسی ہوں گی اس کا انحصار کسی شخص پر ہو سکتا ہے:

  • پس منظر
  • شخصیت
  • ان کے ماحول کے مطابق
  • مدد اور امدادی ڈھانچے کی سطح
  • زندگی کے مثبت اور منفی تجربات
  • زندگی کے ادوار.

ہائپر ایکٹیو اور امپلسو علامات بچپن میں زیادہ عام ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں کے لئے چیلنجز کم ہو جاتے ہیں۔ بے توجہی کی علامات نو عمروں اور بالغوں میں ایک مسئلہ بن جاتی ہیں.

عمر بڑھنے کے ساتھ

عام طور پر، جیسے جیسے نوجوانی کی طرف بڑھتے ہیں، انہیں زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں کم مدد ملتی ہے. مثال کے طور پر، اگر کوئی گھر میں رہتا ہے اور اسے بہت مدد ملی ہوئی ہے تو، ان کے لئے ADHD اس وقت تک پریشانی کا باعث نہیں بنے گا، جب تک کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلے.

ADHD والے نوجوان بالغوں کو اکثر نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسے:

  • کام یا تعلیم
  • خود مختارانہ زندگی گزارنا
  • رشتے
  • مالیات.

بلوغت میں

والدین بننا، جیسے نئے چیلنجز کسی شخص کی پوری زندگی کے لئے، تناؤ کی مجموعی سطح کو مزید بڑھا سکتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ان کا ADHD عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید دشواریوں کا سبب بنتا جائے گا.

جیسے جیسے طلب اور تناؤ کی مجموعی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، ADHD والے افراد ے لئے اس کا سامنا کرنے میں جدوجہد کرنے کا مکان بڑھ ہوتا ہے. ایسا ہونے کی صورت میں وہ مغلوب اور بیمار ہو سکتے ہیں. مناسب مدد کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے. آپ اس کے بارے میں مزید معلومات اس ریسورس کے سپورٹ کے سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں.

"مجھے کل ہی میرے جی پی نے بتایا تھا... اور اس نے مجھے تصدیق کے لئے ریفر کر دیا ہے. میں ابھی اس بارے میں اپنے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں. میں 38 سال کی ہوں - یہ میری پوری زندگی میں فراموش کیا گیا ہے. میں کبھی لفظوں میں بیان نہ کر سکی کہ میں کیسا محسوس کرتی ہوں۔” ریچل

اے ڈی ایچ ڈی کی وجوہات کیا ہیں؟

ADHD والے زیادہ تر لوگوں کے لئے، یہ حالت جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے امتزاج کی وجہ سے ہوتی ہے.

  • جینیات – جینیاتی عوامل جو کسی میں ADHD پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں وہ عام طور پر ایک ہی جین کی بجائے بہت سے چھوٹے جینیاتی اختلافات پر مشتمل ہوتے ہیں.
  • ماحولیاتی عوامل – ماحولیاتی عوامل میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:
    • دوران رحم میں پیش آئی مشکلات
    • دوران پیدائش پیچیدگیاں
    • زہریلا مواد
    • غذائیت کی کمی
    • دماغی چوٹ.

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ADHD کا باعث بننے والے جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل دیگر عام ذہنی اور جسمانی صحت کے حالات میں بھی پائے جاتے ہیں.

کیا اے ڈی ایچ ڈی والے افراد میں دیگر بیماریوں کا امکان زیادہ ہوتا ہے؟

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ADHD والے لوگوں میں دیگر ذہنی اور جسمانی صحت کی حالتیں زیادہ عام ہیں. جن میں یہ شامل ہیں:

  • اضطراب
  • ڈپریشن
  • بائی پولر ڈس آرڈر

منشیات کے استعمال کے عوارض

  • موٹاپا
  • بے ترتیب کھانا
  • الرجیز
  • دمہ
  • نیند کی خرابی
  • ذیابیطس
  • خود کار قوت مدافعت کی خرابی، جیسے گٹھیا، چنبل
  • جوڑوں کی شدید حرکت.

اگر مجھے لگے کہ مجھے ADHD ہے تو میں مدد کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو ADHD ہے اور اس کا آپ کی زندگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے، تو اپنے جی پی سے بات کریں، جو آپ کے لئے موزوں سروس کی سفارش کر دے گا. یہ اکثر ایک کمیونٹی مینٹل ہیلتھ سروس یا ایک خصوصی نیورو ڈیولپمنٹل سروس ہوتی ہے.

بدقسمتی سے، ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ کو ADHD کی تشخیص کے لئے ریفر کیے جانے میں دشواریاں پیش آتی ہیں. یہ بالغ ADHD کے بارے میں علم کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے، یا اس وجہ سے کہ ان کے چیلنجز کو کسی اور چیز سے متعلقہ سمجھا جاتا ہے. مثال کے طور پر، کچھ لوگوں کو ذہنی صحت کے مسائل جیسے بے چینی، ڈپریشن یا منشیات کے استعمال کی خرابی کی تشخیص ہوتی ہے، لیکن یہ تشخیص ان کی مشکلات کے صرف ایک حصہ کی وضاحت کرتی ہے. اور اس طرح آپ اندر چھپے اے ڈی ایچ ڈی کو نظر انداز کر جاتے ہیں.

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تشخیص کے لئے انتظار کی فہرستیں بہت لمبی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں کو تشخیص کے لئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے. آپ کو کتنا انتظار کرنا پڑے گا اس کا انحصار اس بات پر ہو سکتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں.

ADHD کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟

ہوسکتا ہے کہ آپ نے یہ جاننے کے لئے ایک سوالنامہ یا کوئز استعمال کیا ہو کہ آیا آپ کو ADHD ہے یا نہیں. سوالنامے تشخیص کے عمل میں مدد کر سکتے ہیں لیکن ADHD کی صرف درست تشخیص درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے:

  • ایک جامع انٹرویو
  • مشاورت پر مبنی تشخیص

NICE (نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس) کے پاس ADHD کی تشخیص کے لئے رہنما خطوط ہیں. اس سے قطع نظر کہ آپ ملک میں کہاں ہیں، آپ کی تشخیص ان ہدایات کے تحت ہونا چاہيئے.

ایک مکمل تشخیصی رپورٹ میں، کم از کم، مندرجہ ذیل شامل ہوں گے:

  • آپ کا جائزہ لینے والے شخص کا کردار، قابلیت اور تجربہ
  • آپ کے ADHD کی علامات پر تبادلہ خیال اور آیا یہ تشخیص کے معیار پر پورا اترتا ہے. یہ عام طور پر تشکیل شدہ تشخیصی ٹولز اور سوال ناموں کے مدد سے کیا جاتا ہے۔
  • آپ کی ذہنی صحت کا مکمل جائزہ
  • آپ کے بچپن، نشوونما، تعلیم، اور روزمرہ زندگی کے شعبوں میں کام کرنے کی آپ کی صلاحیت کے بارے میں معلومات
  • کسی بھی جسمانی صحت کے مسائل کا جائزہ لینا
  • آپ کے بارے میں آپ کو جاننے والوں سے معلومات، اگر دستیاب ہوں۔ تو خاص طور پر آپ بچپن میں کیسے تھے.

نجی تشخیصات

NHS کی خدمات کے علاوہ بہت سے نجی فراہم کنندگان ہیں جو ADHD تشخیص کی سہولیات فراہم کرتے ہیں.

اگر آپ کی تشخیص کسی اور جگہ کی ہے تو، آپ کو این ایچ ایس میں قبول کرنے سے پہلے ان کے ماہر بالغ ADHD اس رپورٹ کو چیک کریں گے کہ اس میں مذکورہ بالا تمام تفصیلات شامل ہیں. اس کی وجہ یہ ہے کہ ADHD ادویات کے تجویز کنندگان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے پاس محفوظ طریقے سے اور صحیح حالت کے لیے تجویز کرنے کے لیے درکار تمام معلومات موجود ہوں.

اس وجہ سے، کسی متبادل فراہم کنندہ سے تشخیص حاصل کرنے سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ یہ آپ کی مقامی NHS سروس کے ذریعہ قبول کیا جائے گا.

ADHD ہونے کا پتہ چلنے کے بعد مجھے کیا توقع کرنی چاہیئے؟

ADHD کی تشخیص حاصل کرنے کے بعد، آپ وقتی مطابقت کے دور سے گزر سکتے ہیں. آپ مختلف جذبات کا تجربہ کر سکتے ہیں، بشمول:

  • راحت، اپنی کچھ مشکلات کی وضاحت ملنا اور یہ معلوم ہونا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں. آپ یہ جان کر بھی راحت محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ ‘سست’، ‘ناپسندیدہ’، ‘گندے؛ یا وہ سب نہیں ہیں جو آپ کو ماضی میں کہا گیا.
  • مایوسی، اس حقیقت پر کہ اس حالت کی تشخیص اور علاج جلد نہیں کیا گیا تھا. یہاں تک کہ آپ اپنے والدین، یا تعلیم اور صحت فراہم کرنے والوں کے خلاف غصہ محسوس کر سکتے ہیں جنہوں نے پہلے اس کا نوٹس نہیں لیا تھا.
  • اداسی ضائع شدہ مواقع اور غیر علاج شدہ ADHD کی وجہ سے آپ کی اور آپ کے جاننے والے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات پر اداس ہو سکتے ہیں.

    اگر آپ کو ADHD کی تشخیص ہوئی ہے تو، یہ تشخیص آپ کے اپنے آپ کو دیکھنے کے طریقے کا ایک اہم حصہ بن سکتی ہے. مندرجہ ذیل کے درمیان توازن حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے:

  • اپنے آپ کو کسی ایسے شخص کے طور پر دیکھنا جس کی زندگی ADHD کی وجہ سے کئی طریقوں سے متاثر ہوتی ہے
  • ADHD کو آپ کے بارے میں سب سے اہم چیز کے طور پر نہ دیکھنا.
  • ایک ایسا نقطہ نظر، جو آپ کی زندگی کی مشکلات کو سمجھنے اور کم مشکل بنانے اور اس توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو.

    "میں اس وقت جذباتی رولر کوسٹر میں ہوں. کاش یہ پہلے ہی نوٹ کر لیا گیا ہوتا. میں نے اس پر صرف دقیانوسی تصورات کے بجائے زندہ تجربہ سننے کے بعد غور کیا۔"- ریچل

    تشخیص کے بعد

    اگر آپ کو ADHD کی تشخیص ہوئی ہے تو، جس شخص نے آپ کا جائزہ لیا ہے اسے آپ سے اس بارے میں بات کرنی چاہيئے:

  • ADHD آپ کو کس طرح متاثر کرتا ہے
  • آپ کے اہداف
  • وہ چیزیں جو ماضی میں آپ کے لیے مفید رہی ہیں
  • آپ کی کوئی دیگر حالتیں اور آیا وہ آپ کے ADHD کو متاثر کر سکتی ہیں.
  • انہیں آپ کو کسی بھی ایسی خدمات یا معلومات کا حوالہ بھی دینا چاہیے جو مددگار ثابت ہو سکتی ہیں.

    طبی علاج شروع کرنے سے پہلے

    علاج شروع کرنے سے پہلے، جس شخص نے آپ کا جائزہ لیا اسے آپ سے اس بارے میں بات کرنی چاہیئے:

  • گھر، کام اور تعلیم میں ماحولیاتی تبدیلیاں
  • طرز زندگی میں مددگار تبدیلیاں
  • علاج کے فوائد اور مضر اثرات
  • علاج کے لیے آپ کی ترجیحات
  • آپ کو کوئی خدشات ہیں.
  • اگر مجھے ADHD ہے تو مجھے کیا مدد مل سکتی ہے؟

    جو چیز سب سے بڑا فرق ڈال سکتی ہے وہ ان لوگوں کا آس پاس ہونا ہے جو ADHD کو سمجھتے ہیں، اور ایسے ماحول میں رہنا جو آپ کی بہتر صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے. اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو کام پر مناسب تبدیلیوں کی پیش کش کی جا رہی ہے، یا پیشہ ورانہ معالج آپ کو ایک کامیاب گھریلو معمول تیار کرنے میں مدد کر رہا ہے.

    ہم ذیل میں ان چیزوں کو مزید تفصیل سے جائزہ لیں گے، لیکن یاد رکھیں کہ ماحولیاتی تبدیلی آپ کو ADHD کے لیے ملنے والی مدد کے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہو سکتی ہے.

    یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایسا کوئی حل نہیں ہے جس سے ADHD کی تمام علامات ختم ہو جائیں. جیسا کہ آپ اس معلومات میں پڑھیں گے کہ اس بارے میں سوچنا مددگار ہو سکتا ہے کہ آپ کی علامات آپ کی زندگی کے مختلف شعبوں کو کیسے متاثر کرتی ہیں.

    "اگرچہ ADHD کو منظم کرنا انتہائی مشکل ہوسکتا ہے، اس کی مدد سے میں اپنی پسند کی سرگرمیوں میں بہت زیادہ مشغول ہونے اور اسے تعمیری انداز میں استعمال کرنے کے اپنے رجحان کے بارے میں جاننے میں کامیاب رہا ہوں۔” جیمس

    اپنے ADHD کو سمجھنا

    ہم مرتبہ سپورٹ گروپس

    ہم مرتبہ سپورٹ گروپس مفت یا کم لاگت کی خدمات فراہم کرتے ہیں جہاں ADHD والے لوگ تجربات، مشورے، حکمت عملی اور تجاویز سن اور شیئر کر سکتے ہیں. وہ ملنے جلنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں. گروپ میٹنگز آن لائن یا آمنے سامنے ہو سکتی ہیں. آپ کہاں رہتے ہیں اس کے لحاظ سے ہم مرتبہ سپورٹ گروپس کی دستیابی اور معیار مختلف ہوگا.

    آن لائن معلومات

    صحت کی حالت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے، اور ADHD کے بارے میں بہت سی معلومات آن لائن مل سکتی ہیں. یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آن لائن معلومات کا معیار مختلف ہوسکتا ہے. بدقسمتی سے، آن لائن معلومات غلط، گمراہ کن یا غلط بھی ہو سکتی ہیں. ہم نے اس وسائل کے آخر میں کچھ مددگار ویب سائٹس شامل کی ہیں.

    پیشہ ورانہ تھیراپی (او ٹی)

    پیشہ ورانہ معالجین ADHD والے لوگوں کے ساتھ مل کر ان کی مدد کر سکتے ہیں:

  • اپنے جسمانی اور معاشرتی ماحول کو منظم کریں
  • وقت کے بہتر استعمال میں مہارت حاصل کریں
  • ملازمت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد کے لئے موثر منصوبہ بندی کے نظام الاوقات تیار کریں
  • خلفشار کے باوجود اپنی پہلے سے منصوبہ بند سرگرمیوں پر پابند رہنے کے لئے نظم و ضبط اختیار کریں، جبکہ تبدیلیوں کے لئے بھی لچک کا مظاہرہ کریں.
  • پیشہ ورانہ تھراپی کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آزادانہ زندگی گزارنے اور با مقصد سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد کرنا ہے.

    آپ NHS یا سماجی خدمات سے مفت پیشہ ورانہ تھراپی کے لیے حوالہ حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں. یہ آپ کے حالات پر منحصر ہوگا. آپ ایک آزاد پیشہ ورانہ معالج کو ادائیگی کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں. رائل کالج آف پیشہ ورانہ معالجین کے پاس ایک فہرست ہےاہل اور رجسٹرڈ پیشہ ورانہ معالجین کی.

    "گر مجھے معلوم ہوتا کہ ADHD والے لوگ بہت ساری چیزیں شروع کرتے ہیں اور انہیں ختم نہیں کرتے ہیں... تو یہ یقینی طور پر میں تھا. اور اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ ADHD کی وجہ سے ہے تو میں بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی کام کرنے کے بارے میں زیادہ محتاط رہتا۔” حمید

    ملازمت اور تعلیم

    مناسب تبدیلیاں

    مساوات ایکٹ 2010 کے تحت، آجروں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو لازمی طور پر ‘مناسب تبدیلیاں’ کرنی چاہئیں تاکہ محفوظ خصوصیات والے افراد کوکسی بڑے خطرے میں نہ ڈالا جائے. ان محفوظ خصوصیات میں معذوری شامل ہے، جو ADHD کا احاطہ کرتی ہے. آپ حکومتی ویب سائٹ پر معذوری اور قانون کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں.

    ADHD والے کسی شخص کو کس قسم کی مناسب سہولتیں ملیں گی اس کا انحصار اس بات پر ہے:

  • ان کی حالت ان پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے
  • عملیت
  • تنظیم کا سائز
  • رقم اور وسائل کی دستیابی
  • کیا ایڈجسٹمنٹ ان مشکلات پر قابو پالے جو آپ کو درپیش ہیں.
  • مناسب تبدیلیوں کی کچھ مثالوں میں شامل ہیں:

  • دفتر کے پرسکون گوشے میں ایک ڈیسک فراہم کرنا
  • تحریری ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ زبانی بھی
  • جب مناسب ہو تو کام تفویض کرنا
  • ساختی کاموں میں مدد کرنا.
  • ایسوسی ایشن آف گریجویٹ کیریئرز ایڈوائزری سروس پیش کرتی ہےمزید مثالیں .

    کام تک رسائی

    کام تک رسائی ایک ایسی خدمت ہے جو محکمہ برائے کام اور پنشن کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے. یہ معذور افراد کو عملی اور مالی مدد پیش کر سکتا ہے. یہ ان لوگوں کے لئے دستیاب ہے جو ملازمت یا اپنا کام کر رہے ہیں، یا ملازمت کی تلاش میں ہیں.

    یہ صرف ان لوگوں کے لئے دستیاب ہے جنہیں ‘مناسب تبدیلیوں‘ سے ہٹ کر مدد یا موافقت کی ضرورت ہے جو آجر قانونی طور پر فراہم کرنے کے پابند ہیں. مثال کے طور پر، کام تک رسائی کسی جاب کوچ کی ادائیگی یا اضافی تربیت فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہے.

    اہلیت اور درخواست کے عمل کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہےحکومت برطانیہ کی ویب سائٹ پر.

    نفسیاتی علاج

    کچھ نفسیاتی علاج ADHD کی علامات کو منظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں. جن میں یہ شامل ہیں:

  • نفسیاتی تعلیم کے کورسز
  • ذہن سازی
  • کوگنیٹیو بیہیوریل تھراپی (ادراکی رویہ جاتی علاج (سی بی ٹی)
  • ADHD میں مددگار مزید تھرا پیز کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکتی ہیں NHS کی ویب سائٹ پر.

    جب آپ کسی تھراپسٹ کو تلاش کر رہے ہوں، تو معلوم کریں کہ آیا وہ ADHD کے بارے میں جانتے ہیں، یا سیکھنے کے لئے تیار ہیں. اس سے آپ کو معاون، مثبت نگہداشت حاصل کرنے میں مدد ملے گی. یہ بھی اہم ہے کیونکہ ADHD کے ساتھ آنے والے کچھ چیلنجز آپ کی تھراپی کو متاثر کر سکتے ہیں. مثال کے طور پر، بھول جانے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپائنٹمنٹ سے محروم ہیں یا تاخیر سے آئے ہیں، یا آپ اپائنٹمنٹس سے باہر مقررہ کاموں پر کام کرنے کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں.

    اپنے قریب ایک ٹاکنگ تھراپی سروس تلاش کریںNHS کی ویب سائٹ پر.

    کوگنیٹیو بیہیوریل تھراپی (ادراکی رویہ جاتی علاج (سی بی ٹی)

    CBT تھراپی کا ایک منظم پروگرام ہے جو لوگوں کو غیرضروری سوچ کے پیٹرن کی نشاندہی کرنے اور ان پر قابو پانے کی تکنیک تیار کرنے میں مدد کرتا ہے.

    اگر آپ کو ADHD ہے تو، CBT درج ذیل امور میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:

  • تنظیمی اور وقت کے انتظام کی مہارتیں
  • جذباتی ضابطے اور کنٹرول
  • اپنے اندر ہمدردی پیدا کرنا اور دوسروں کا نقطہ نظر سمجھنا
  • توجہ اور ا اضطراریت کو بہتر کرنے کے لئے حکمت عملی.
  • اے ڈی ایچ ڈی میں، سی بی ٹی عموماً بہت کارگر ثابت ہوتی ہے جب اسے ادویات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے.

    کو چنگ اور صلاح کاری

    تربیت فراہم کرنے والے یا صلاح کار وقت کے انتظام و انصرام اور ما حول میں مثبت تبدیلیاں لانے والی روزمرہ کی مہا رتوں کو قائم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں. ایسے تربیت فراہم کرنے والے موجود ہیں جو اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے میں خاص مہارت رکھتے ہیں.

    یہ ذہن نشین رکھنا اہم ہے کہ، تاہم، تربیت فراہم کرنا اور مشورہ دینا خود احتسابی والے بغیر کسی قانونی معیار والے شعبے ہیں. تربیت فراہم کرنا اور مشورہ دینے والی خدمات معیار اور مہارت میں بدلتی ہیں. یورپین اے ڈی ایچ ڈی کے ہاں سوالات کی ایک فہرست ہے جو آپ کو ایک مناسب اُستاد کا انتخاب کرنے میں مدد کرتی ہے.

    ادویات

    اگر آپ ما حول میں تبدیلی کو آزمانے کے باوجود بہتر محسوس نہیں کر رہے، تو ادویات آپ کی ضرور مدد کر سکتی ہیں.

    آپ کی ادویات شروع کرنے سے پہلے، آپ کے معالج کو آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کا معائنہ کرنا چاہیئے. اگر آپ کو صحت سے متعلق کوئی اور مسائل درپیش ہیں تو اُنہیں چاہیے کہ وہ آپ کو محرک ادویات کے ساتھ وابستہ خطرات سے آگاہ کریں، اور مضر اثرات سے نمٹنے میں آپ کی مدد کرنی چاہیئے. اگر آپ ایسی دوا لے رہے ہیں جو آپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے، سال میں کم ازکم ایک دفعہ اس کا جائزہ ضرور لینا چاہیئے.

    اے ڈی ایچ ڈی کے علاج میں کثرت کے ساتھ مختلف ادویات دستیاب ہیں. یہ دو گروپس میں تقسیم کی جاتی ہیں:

    محرک ادویات:

  • میتھائل فینی ڈیٹ
  • ڈیکسا ایم فیٹامین
  • محرک ادویات عصبی مرسلوں ڈوپامین اور نوراڈراینا لین کی موجودگی دماغ کے اُن حصوں میں بڑھاتی ہیں جو روایے اور توجہ کو قابو کرنے میں مدد کرتے ہیں. اے ڈی ایچ ڈی کا علاج کرنے میں محرک ادویات کے استعمال کے شواہد موجود ہیں، اور زیادہ تر لوگوں میں یہ ادویات مؤثر، محفوظ، اور قابلِ قبول ہیں. آپ عموماً جلد ہی یہ بتانے کے قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ علاج کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہیں کہ نہیں.

    مضر اثرات کو کم کرنے اور آپ کے لئے صحیح خوراک کی مقدار متعین کرنے کے لئے ادویات کو بتدریج مرتب کرنا چاہیئے. اکثر لوگ پہلی دفعہ اپنائی گئی دوائی سے ہی حوصلہ افزا نتائج حاصل کرتے ہیں. بعد افراد کو زبردست نتائج حاصل کرنے کے لئے مختلف ادویات استعمال کرنا پڑ سکتی ہیں.

    اکثر افراد حیران ہوتے ہیں کہ مشابہ ادویات ایسی حالت کا علاج کرنے کے لئے کیوں استعمال ہوتی ہیں جو بیش فعالیت کا باعث بنتی ہے. یہ ادویات دماغ کے اُس حصے کو طاقت بخشتی ہیں جو دماغ کے اُس ایریا کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے جو بیش فعالیت کو چلاتا ہے.

    غیر متحرک ادویات:

  • آٹوموکسیٹین
  • گوآن ٖفاسین
  • غیر متحرک ادویات نوراڈرینالین کی دستیابی کو بڑھاتی ہیں یا اُس کے اثرات کی تقلید کرتی ہیں. ان ادویات کو عموماً اثر کرنے میں متحرک ادویات کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے. عام طور پر یہ ادویات اُس صورت میں استعمال ہوتی ہیں جب متحرک ادویات آپ کے لئے کارگر ثابت نہ ہو یا اُن کو استعمال کرنے میں آپ کو مشکلات کا سامنا ہو.

    اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا زیادہ تر افراد نے ان ادویات کے استعمال کو مددگار پایا ہے، لیکن ایسے افراد بھی موجود ہیں جو ان ادویات کو استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، یا ایسا کرنے سے قاصر ہیں. تمام ادویات کے مضر اثرات ہوتے ہیں، اور بعد افراد میں یہ اثرات دوسروں کے مقابلے کافی واضح ہوتے ہیں.

    غیر تجویز شدہ ادویات

    بعد افراد اے ڈی ایچ ڈی کی ادویات تجویز کے بغیر ہی خرید لیتے ہیں. ایسا ہونے کے امکانات اس لئے زیادہ ہیں کیونکہ اُن کو شبہ ہوتا ہے کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا ہیں لیکن تشخیص نہیں کروانا چاہتے یا حاصل نہیں کر سکتے. غیر تجویز شدہ اے ڈی ایچ ڈی ادویات لینے کی دوسری وجوہات بشمول:

  • تعلیمی یا پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر کرنا
  • جشن منانا اور معاشرتی میل جول۔
  • وزن کم کرنا.
  • اے ڈی ایچ ڈی ادویات کی آن لائن خریداری یا ان ادویات کو بغیر تجویز کے حاصل کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ آپ:

  • یقینی طور پروہ ادویات حاصل نہیں کرے گے جن کی آپ کو طلب ہے
  • ایک طبیب کی مدد حاصل نہیں ہوگی جو آپ کو آگاہ کر سکے کہ ادویات آپ کے لئے کارگر ہیں یا اُن کو صحیح طریقے سے کیسے استعمال کرنا ہے
  • اس قابل نہیں ہوں گے کہ ضروری نگرانی حاصل کر سکے.
  • ایسا کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں کہ اے ڈی ایچ ڈی کی ادویات اُن لوگوں میں کارکردگی کو بہتر کرتی ہیں جو اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا نہیں.

    “ باہر ایسی چور بازاری کی ویب سائٹس موجود ہیں جو چیزیں بیچتی ہیں، لیکن یہ قانون کے تابع نہیں ہوتی اور یہ ضروری نہیں کہ آپ کو پتا ہو کہ آپ کیا حاصل کر رہے ہو، اور یہ بہت خطرناک ہوتا ہے۔” جیمس

    میں اپنی مدد کرنے کے لئے کیا کر سکتا ہوں؟

    ایسے بہت سے کام ہیں جو اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگ اپنی مجموعی صحت اور بھلائی کو بہتر کرنے کے لئے کر سکتے ہیں.

    .1 اپنے اردگرد موجود لوگوں کو بتائیں کہ وہ آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں

    جیسا کہ کسی بھی صحت کی صورتحال کے ساتھ، اکثر لوگ آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ کیسے کریں، اور اختتام ہمیشہ غلط نصیحت کرنے پر ہوتا ہے. اپنی زندگی میں موجود لوگوں کو ان چیزوں کے متعلق آگاہ کرے جو آپ کرتے ہیں اور مددگار نہیں پاتے.

    2. کوشش کریں کہ با قاعدگی کے ساتھ کچھ ورزش کریں

    با قاعدگی کے ساتھ ورزش ہر کسی کے لئے مفید ہوتی ہے. اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگوں میں، یہ پریشانی اور ذہنی تناؤ سے متعلق علامات کو کافی حد تک کم کرتا ہوا دیکھا گیا ہے، جو کہ اے ڈی ایچ ڈی کی علامات کو مزید بد تر بنا سکتا ہے. ورزش کے بیش فعالیت، جذباتیت، یا عدم توجہ کی علامات پر مثبت اثرات کو نہیں دیکھا گیا.

    ۔3 اچھے معیار کی نیند ليں

    اچھی طرح نہ سُونا اے ڈی ایچ ڈی کی علامات کو مزید بدتر بنا سکتا ہے. نیند کی اچھی عادات کو پروان چڑھانا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن کچھ چیزیں ہیں جنہیں آپ کو آزمانا چاہیئے:

  • آرام دہ بستر پر جانے کے معمول کو بہتر اور مستحکم کرے، مثال کے طور پر نہانا، اور موسیقی کی کو سننا
  • ہر دن بشمول اِختتامِ ہفتہ کے بستر پر جانے کے اور اٹھنے کے اوقات ایک ہی رکھے
  • بستر پر جانے سے ایک گھنٹہ قبل تک سکرین کے استعمال سے اجتناب کریں
  • سونے سے چند گھنٹے پہلے تک میٹھے، کیفین اور الکوحل کا استعمال نہ کریں
  • دن کے دوران کافی ورزش کریں
  • سونے کے کمرے میں اندھیرا اور خاموشی رکھيں. اگر یہ ممکن ہو تو، تازہ ہوا کے لئے ایک کھڑکی کو کھلا رکھيں

4. متوازن اور باقاعدہ غذا کو اپنا شعار بنائيں

ایک بڑی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے عدم توجہ اور غیر صحت بخش کھانے کی عادات کے درمیان ایک تعلق ہے، بشمول ایسی غذا کو کھانا جن میں چینی کافی مقدار میں شامل کی گئی ہو. ایک غیر صحت مند غذا کے جسمانی صحت اور ممکنہ طور پر موڈ پر اثرات ہوتے ہیں، جو اے ڈی ایچ ڈی کی علامات کو قابو کرنا مزید مشکل بناتا ہے.

5. ڈرائیونگ

قانون کے مطابق آپ کو ڈرائیور اور گاڑیوں کی لایئسنسنگ کا کام کرنے والے ادارے کو کسی بھی ایسی شرط کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیئے جو آپ کی بحفاظت گاڑی چلانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے.

اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں کہ اگر آپ کی اے ڈی ایچ ڈی، یا اے ڈی ایچ ڈی کی ادویات آپ کی بحفاظت گاڑی چلانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں، اپنے طبیب سے رجوع کریں. اگر اے ڈی ایچ ڈی آپ کی ڈرائیونگ کو متاثر کرتی ہے اور آپ ڈی وی ایل اے کو نہیں بتاتے، آپ کو ایک ہزار یورو تک جرمانہ ہو سکتا ہے. اگر آپ کسی حادثے میں ملوث ہیں آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے.

اس کے متعلق مزید معلومات آپ حاصل کر سکتے ہیںڈی وی ایل اے کی ویب سائٹ سے.

اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا کسی بھی شخص کی میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کسی ایسے کو جانتے ہیں جو اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا ہے، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کر کے اُن کی، اور اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں.

.1 صورتِ حال کے متعلق سیکھيں

صرف اس لئے کہ آپ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا ایک شخص سے مل چکے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا تمام لوگوں سے مل چکے ہیں. صورت حال کے متعلق مزید معلومات اے ڈی ایچ ڈی کو مزید بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد کرتی ہے. یہ شخص پر بھی واضح کرے گا کہ آپ اُن کے خیر خواہ ہیں.

“یہ دن میں کئی مرتبہ تھکا دینے والا، بدلنے والا اور مشتعل کرنے والا ہوتا ہے. یہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر سکتا ہے اور اس میں بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کے ذہنی بوجھ کے ساتھ جو گھر، کام، خاندان کا کام کرتی ہیں. لوگوں کا اس کے متعلق کوئی تصور نہیںِ۔”مارگریٹ

2. کسی امدادی گروپ میں شامل ہوں

کچھ جوان اے ڈی ایچ ڈی کے امدادی گروپ جوڑوں اور دلہنوں کے لئے علیحدہ گروپ چلاتے ہیں، یا اُن کو اے ڈی ایچ ڈی گروپ میں میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہیں. گروہ میں شمولیت سے قبل اس کی چھان بین کر لے. عام طور پر آپ آن لائن امدادی گروپ کے متعلق کے مزید معلومات حاصل کر سکيں گے.

۔3 اُس شخص سے بات کریں جسے آپ جانتے ہیں

اُس شخص سے پوچھیں جسے آپ جانتے ہیں اگر ایسا کچھ ہے جو آپ مدد کرنے کے لئے کر سکتے ہیں. اگر ابھی وہ کسی چیز کے متعلق نہیں سوچ سکتے، آپ اُنہیں باور کروا سکتے ہیں اگر اُنہیں مستقبل میں کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہوئی تو آپ ان کے پاس موجود ہو گے.

4. بد نامی سے متعلق آگاہ رہے

اے ڈی ایچ ڈی اور وہ لوگ جو اس مرض میں مبتلا ہیں کہ متعلق بہت سے ابہام ہیں. آپ اپنے آپ کی اور دوسروں کی اے ڈی ایچ ڈی سے متعلق حقائق کو پہنچا کر مدد کر سکتے ہیں.

5. اپنی ناکامیوں کو قابو میں رکھيں

اگر آپ کسی جاننے والے کا رویہ مایوس کُن یا پریشان کُن پائيں، اپنے جذبات کے ذریعے کسی ایسے کے ساتھ بات کرے جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں. اگر ایسے مسائل ہیں جن کا آپ تذکرہ کرنا چاہتے ہیں، واضح تشریح کریں کہ مسئلہ کیا ہے اور آپ کے خیال میں کیا مدد گار ثابت ہو سکتا ہے. ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جو آپ دونوں مسئلے کے حل کے لئے مل کے کر سکتے ہیں.

“ بعد اوقات جب ہم معذوری کے متعلق بات کرتے ہیں، ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ یہ کچھ نظر آنے والا ہے. اور جب آپ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا ہو تو یہ زیادہ واضح نہیں ہوتی، اور لوگ اسے آپ کی شخصیت پر ڈال دیتے ہیں۔” حمید

مزید معلومات اور مدد

اے ڈی ایچ ڈی کے متعلق NICE آگاہی

یہ ہدایات بچوں، نوجوانوں اور بالغوں میں اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص، اس کو تسلیم کرنا، اور اس کو کنٹرول کرنے کا احاطہ کرتی ہیں. ان کا مقصد تشخیص اور شناخت کو بہتر بنانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگوں کی دیکھ بھال اور مدد کو بہتر کرنا ہے.

اے ڈی ایچ ڈی کے بارے میں معلومات

اے ڈی ایچ ڈی کے خیراتی ادارے

نیچے ہم نے ایسے خیراتی اداروں کی تفصیلات شامل کی ہیں جو اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگوں کے ساتھ اُن کے لئے کام کرتے ہیں:

ہم مرتبہ سپورٹ گروپس

  • Support | ADHD UK – ADHD UK یہ امدادی گروپس، معلوماتی د روس اور سوال و جواب کے اجلاس چلاتا ہے.
  • ADHD support group meetings - ADHD Aware یہ امدادی گروپس کے اجلاس ایک محفوظ جگہ مہیا کرنے کے لئے چلاتا ہے. یہ گروہ اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا لوگوں اور اُن کے دوستوں اور اُن کے خاندانوں کے لئے ہیں.

بھلائی کی معلومات

اعزازات

یہ معلومات رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس پبلک انگیجمنٹ ایڈیٹوریل بورڈ (PEEB) نے تیار کی ہیں. یہ تحریر کے وقت بہترین دستیاب ثبوت کی عکاسی کرتا ہے.

ماہر مصنفین: ڈاکٹر دیتمار حینک اور کیٹ فرینکلین

اُن لوگوں کا شکریہ جو اے ڈی ایچ ڈی کے تجربے کے ساتھ جی رہے ہیں جنہوں نے وسائل کو پروان چڑھانے میں مدد کی، اور رحم دلی سے اپنے تجربے کو اقوال کے طور بانٹے پر راضی ہو گئے.

خاص کر سوسان ڈن موریا کا شکریہ، Bristol Adult ADHD Support group. کی بانی اور مددگار ہیں.

سارے حوالہ جات درخواست کرنے پر دستیاب ہیں.

This translation was produced by CLEAR Global (May 2024)

Read more to receive further information regarding a career in psychiatry