سگریٹ نوشی کے ذہنی صحت پراثرات

Smoking and mental health

 اس کتابچے میں ان سب لوگوں کے لیے مفید معلومات ھیں جو یا تو کسی نفسیاتی\ دماغی مرض کا شکار ھیں یا پھراس کے بارے میں فکرمند اور پریشان  رھیتے ھیں- ھو سکتا ھے کہ آپ مندرجہ ذیل سوالات کےجوابات جاننا چا ھتےھوں ۔

سگریٹ نوشی کس طرح ھماری جسمانی صحت کو متاثر کرتی ھے؟

سگریٹ نوشی کس طرح ھماری دماغی صحت کو متاثر کرتی ھے؟

سگریٹ نوشی میں کس طرح کمی کی جاۓ؟

آپ بیتی [زاتی تجربہ]

" جب سےمیں نے سگرٹ نوشی ترک کی ھے میں اپنے آپ کو بہت صحت مند اور چست محسوس کرتا ھوں-وہی پیسے جو پہلے میں سگرٹ نوشی میں برباد کرتا تھا،انہی پیسوں سے اب میں وہ جیزین بھی خرید سکتا ھوں جن کے بارے میں پہلے سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ میری روز مرہ کی ادویات کی خوراک میں بھی کافی کمی ھوگئی ھے۔ "  

تعارف:

اگر آپ زہنی مریض ھونےکے ساتھ ساتھ سگرٹ نوشی بھی کرتے ہیں تو شاۂد آپ کے خیال مین اس کا کوئ حل نھیں مگر' ٹھریۓ' آپ کا یہ خیال درست نہیں ایسے بہت سےلوگ جو زہنی مریض ھیں اور کامیابی سے سگرٹ نو شی ترک کر چکے ھیں۔ یہ لوگ زیادہ بہتر اور لمبی زندگی یسے لطف اندوزھوتے ھیں

آپ کا بھی پورا حق یے کہ اور لوگون کی طرح آپ بھی اسی طرح کی مدد حا صل کریں۔

سگرٹ نوشی ترک کرنے سے مجھےکیا حاصل-------؟

۔ شاۂد آپ اپنےآپ کو زیاددہ صحتمند اور تازہ دم محسوس کریں۔

۔  ایسا کر نے سے آپ کی روزمرہ کی ادویات میں کمی ھونے کے زیادہ امکانات ھیں۔

۔ درازی عمر اور اچھی صحت کا واحد راز۔

۔ اگر آپ روزانہ10 سگرٹ کم پیئں تو اسطرح آپ ایک ہزار(1000) پاونڈ تک  کی سالانہ بچت کر سکتے ھیں۔

۔ آپ زیادہ چست اور توانا ھو سکتے ھیں۔

اگر میں سگرٹ نوشی ترک نہ کروں تو------؟

- اگر آپ کسی ذھنی مرض کا شکارھیں تواس بات ذیادہ امکان ھے کہ آپ دوسرے لوگون کی نسبت ذیادہ سگرٹ پیتے ھوں گے۔ اس لیے آپ کی سگرٹ نوشی آپ کے لیے ذیادہ نقصان دہ ھے

۔ اس بات کا ذیادہ امکان ھے کہ آپکا شمار بھی ' یو کے' کے ان 000 100

لوگو ن میں ھوجن کی ھر سال سگرٹ نوشی کے باعث موت ھو جاتی ھے۔

۔ قبل از وقت موت کے ذیادہ امکانات--- اوسطا" آپکی عمر مین دس سال کی کمی ھو  سکتی ھے۔ تقریبا" آدھے(2/1) سگرٹ نوش 15 سال قبل از قت موت کے منہ مین چلے جاتے ھیں اورایک چوتھائ(4/1) تقریبا" 23 سال پہلے!

- آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں،شوگر کی بیماری اورنہ صرف پھیپھرے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کے سرطان ھونے کے ذیادہ امکانات ھوں گے۔

ذھنی صحت اور سگرٹ نوشی:

اگرآپ ذھنی مریض ھین تواس بات کا ذیادہ امکان ھے کہ آ پ سگرٹ نوش بھی ھوں۔ آپ جتنی ذیاہ سگرٹ نوشی کریں گے، اتنا ھی درج ذیل مسائل مین اضافہ ھو گا۔

۔  نفسیاتی بیماریاں ھونے کےذیادہ امکانات----مگر اس کی صحیح وجہ معلوم نہین!

۔  بے چینی اور ڈپریشن

۔  خودکشی کے خیالات---اور اقدام خود کشی

۔  الکحل( شراب نوشی) اور منشیات کا ذیادہ استعمال---ان کی وجہ سے ذھنی صحت کے مذید خراب ھونے کے امکانات ھیں۔     

مختصر"ا۔۔۔۔اگر آپ نفسیاتی مریض ھونےکےساتھ ستھ سگرٹ نوش بھی ہیںتو آپ کی جسمانی صحت کے خراب ھونے کے ذیادہ امکان ہیں---یہ ان بہت ساری وجوہات میںسے ایک خاص وجہ ھےجوذہنی امراض میںمبتلہ افراد کی قبل از موت کا باعث بنتی ھے۔

 ترک سگرٹ نوشی سے آپ اپنےآپکونہ صرف صحت مند،چست و توانامحسوس کریں گے بلکہ لمبی زندگی پائیںگے 

سگرٹ نوشی کو ترک کرنے کے سلسلے میں مدد حاصل کرنا آپ کا حق ھے

سگرٹ نوشی سےمنسلک دوسرے مسائل:

۔  مردوں میں جنسی کمزوری ھونے کے امکانات

سگرٹ نوش خواتین(عورتوں) کے مسائل

- بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی

- حمل کے دوران مشکلات

- بیمار اور کمزور بچوں(نومود)کی پیدائش

- سگرٹ کا دھواں ان لوگوں کے لیے بھی خطرناک ھےجو سگرٹ نہیں پیتے مگر اس دھویں میں سانس لیتے ہیں۔

- یہ ایک مہنگا شوق ھے۔

- اگر آپ بیمار رہتے ہیں تو شائد آپ چاہتے ھوۓ بھی وہ سب نہ کرسکیں جو آپ کرنا چاہتے ہیںمثلآ جاب!

- آج کل  بہت ساری( پبلک پلیسز)جگہوں پرسگرٹ نوشی پر پابندی ھےجس کی وجہ سے آپ باقی سب سے الگ تھلگ ھو جاتے ہیں۔

کیا اب بہت دیر ھو چکی ھے--------؟

نہیں: ابھی بھی وقت ھے۔ چاھے آپ اپنی  کم سنی سے ہی سگرٹ نوشی  کررھے ہیں۔

- اگر آپ(35) سال کی عمر سے پہلے سگرٹ پینا بند کردیتے ہیں تو آپ کی عمرتقریبآ انہی لوگوں کے برابرھو گی جنہوںنے کبھی سگرٹ نہیں پیا ۔

- اگرآپ(50)سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے سگرٹ نوشی ترک کردیتے ہیںتو آپ کے سگرٹ نوشی سے متعلقہ بیماریوںسے مرنے کے امکانات،ان لوگوں کی نسبت آدھے(2/1)رہ جاتے ہیں جو سگرٹ نہیںچھوڑتے۔

اگرمیں سگرٹ چھوڑدوں تو مجھے کیامحسوس ھو گا--- ؟

 -آپ شائد زیادہ بہتراورصحت مندمحسوس کریں گے۔   

- سگرٹ چھوڑنےکے بعد،کچھ لوگ تھوڑے عرصے کے لیے اچھا محسوس نہیں کرتے۔  عام طور پریہ جلدی ٹھیک ھو جاتا ھےلیکن اگرآپ اسےبرداشت نہ کر سکیں تو کسی دوست  یا ھمدرد سے مدد لے لیں۔

- سگرٹ چھوڑنےکےکچھ عرصے بعد تک تھوڑی بہت کھانسی رہتی ہے جوعام طور پرعارضی ہوتی ہےمگر کبھی کبھی ٹھیک ھونے میں کچھ مہینےلگ جاتے ہیں۔

- شائد آپکاوزن تھوڑا بڑھ جاۓ مگر متوازن غذا اورورزش سے اس پر قابو پایا جا سکتا ھے۔

- آپ زیادہ چست وتواناھو سکتے ہیں۔

- آپ کی روز مرہ کی ادویات کی خوراک کمی ھو سکتی ھے۔

- آ پ اس بات پر فخر محسوس کریں گے کہ آپ نے اپنی لمبی اور صحتمند زندگی کے لیےایک احسن قدم اٹھایا ھے۔

سگرٹ چھوڑنے کے لیے مجھے کیا کرنا ھو گا؟

- سگرٹ چھوڑنے کے بہت سے مختلف طریقےہیں۔ ضرورت اس بات کی ہےکہ آپ اپنے لیے وہ طریقہ چنیں جو آپ کےلیےسب سے بہتر ھو۔

اپنی مدد آپ

-' اپنی مدد آپ کے' بارے میں کوئ کتاب پڑھیں۔

- باقائدگی سے ورزش کریں۔

- جب سگرٹ پینے کا خیال دل میں آۓ تو-----4 باتیں یاد رکھیں۔

اپنا دھیان بٹائیں—جب بھی سگرٹ خیال دل میں آۓ توکچھ اور کرنا یا سوچنا شروع کر دیں اور اپنے آپ کو مصروف رکھیں

کچھ پینا شروع کردیں---کسی جوس یاشربت کا گلاس ہاتھ میں تھام کر آہستہ  آہستہ پینں اورہر گھونٹ کومنہ میںچند لمحوں کے  لیےرکھیں۔ یہ آپ کو سگرٹ کا آپ کے ہاتھ  کو اوردھویں کا آپ کے منہ میں متبادل احساس  دےگا۔

انتظارکریں-- جب بھی آپ کے دل میں سگرٹ پینے کی خواہش پیدا ھو

  تو فورآ پینے کے بجاۓ تھوڑا اتظار کریں۔اس سے خواہش   

  خود بخود ختم ھو جاۓ گی۔

-لمبےلمبے سانس لیں۔

دوسرے لوگوں کی مد د اور تعاون

-  اپنے ڈاکڑ،نرس یا صحت کے شعبے سے منسلک کسی شخص سے مشورہ   کریں۔ھو سکتا ھے آپ کےلیے صرف یہی مشورہ کافی ھو۔

- اپنے علاقے کی ترک سگرٹ نوشی کی مہم سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مدد   حاصل کریں۔

- ٹیلیفون/انٹرنیٹ کے ذریعےمدد۔

- آپ کسی بھی ایسے شخص،گروپ،دوست یا شعبہ صحت سے منسلک لوگوں سے مدد لے سکتےہیں جو خود بھی سگرٹ چھوڑ رھے ھوں۔

- اپنے کسی ایسے دوست کے ساتھ مل جا ئیں جوسگرٹ چھوڑ رہا ھو۔

- شروع شروع میں سگرٹ نوش دوستوںکی غیر موجوگی آپ کو اچھی لگے گی مگریاد رکھییے۔۔۔آپ کےقریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد بہت فائدہ مندھو سکتی ھے۔

- کچھ لوگ آکو پنکچر اورہیپنو تھیراپی بھی پسندکرتے ھیں مگرریسرچ سے  اسکی افادیت ثابت نہیں ھو سکی۔

ادویات بھی مددگار ثابت ھو سکتی ھیں-----تفصیل اگلے حصے میں

- سوچۓ! کہ سگرٹ چھوڑنے کی اس کوشش میں اورکون آپ کا مدد گارثابت ھو سکتا ھے مثلآ آپ کے اپنے بچے !

- اور آخر میں ایک بات یاد رکھیے!اگر سگرٹ چھوڑنے کے بعدآپ دوبارہ پینا شروع کر دیتے ہیں (جوکے بہت عام ھے) توہمت مت ہاریں کیوں کہ یہ بھی سیکھنے کے عمل کا ایک حصہ ھے۔

ادویات

نکوٹین رپلیسمنٹ تھیراپی(این آر ٹی) (NRT)

سگرٹ چھوڑنے سے آپکوسگرٹ پینے کی شدید تکلیف دہ خواہش پیدا ھوتی ھےجس کو ختم کرنے کے لیے،سگرٹ پیۓ بغیر، اس طریقے سے نکوٹین آپ کے جسم میں داخل کی جا سکتی ھے۔ اس کی تین مختف قسمیں ہیںجیسے کے سکن پیچ، چیونگم اور انحیلرز۔ تجربے سے پتہ چلا ھے کہ دو چيزوں کا اکھٹا استمال زیادہ فائدہ مندھے مثلآسکن پیچ اورچیونگم/انحیلرز۔

بعض اوقات ان کے( سکن پیچ، چیونگم اور انحیلرز)استعمال سےآپ کی جلد،زبان ،ناک اور گلے میں خارش ھو سکتی ھےمگرعام طور پرجلدی ٹھیک ھوجاتی ھے۔ 'این آر ٹی؛ کے استعمال سے،آپ کی سگرٹ نو شی ترک کرنے کی شرع دوگنی ھو جاتی ھے-

 بیوپروپیون

BUPROPION (ZYBAN)

یہ دوائی سگرٹ پینے کی شدید خواہش کو بہت حد تک کم کر دیتی ھے مگر اس کے استعمال نیند کم ھو جاتی ھے۔ اگر کسی کو مرگی (دورے پڑنا) کا مرض ھے یا' بائی پولر ڈس اوڈر' ھے تو اس دوائی استعمال منع ھے۔

ویرنی کلین

Varenicline(Champix)

یہ دوائی  نہ صرف آپ کی سگرٹ پینےکی شددید خواہش ک کم کرتی ھے بلکہ سگرٹ پینے کا صیح لطف بھی بہت کم ھوجاتا ھے۔ لیکن اس کے استعمال سے آپ بہت بے چینی،نیند کی کمی اورطبیعت میں اداسی وغیرہ محسوس کرسکتے ھیں۔ یہ مضرصحت اثرات ابھی ذیر تحقیق ہیں اس لیے ایسے لوگ جو کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں انہیں ویرنی کلین کےاستعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

لیکن میرے لیے سگرٹ کو مکمل طور پر چھوڑنا ممکن نہیں ھے۔۔۔۔

ہاں! اگر آپ بہت ذیادہ سگرٹ پیتے ہیں، تو اس طرح کے خیا لات ذہن میں آنا ایک فطری عمل ھے۔

مگر آپ پریشان نہ ھوں، بس درج ذیل باتوں پر عمل کریں۔

- اچانک ،مکل طور پر سگرٹ چھوڑنا ضروری نہیں ھے۔ بلکہ، پہلے مرحلے میں۔۔ روزانہ پینے والے سگرٹوں کی تعداد کمی کر لیں-

- ایک ڈائری بنائیں۔ اس میں آپ دن بھرمیں پیۓ گۓ سگرٹو ںکی تعداد،کب،کہاں اور کس کے ساتھ پینے کی تفصیل لکھیۓ۔ اس سے وقت ،ان مواقعے اورحالات کی نشاندہی ھو سکے جو آپ کے سگرٹ پینے کی وجہ بنے۔۔۔اسطرح آپ دوبارہ ایسےیا اس سے ملتے جلتے حالات میں ، سگرٹ سے بچنے کا ذیادہ موثر منصوبہ بنا سکیںگے۔

- جن دنوں آپ سگرٹ کی تعداد کم کر رھے ھوں گے اس دوران آپ بہت سے ایسے اور طریقےبھی سوچ سکتے جو آپ کی، سگرٹ کو مکل طور پر چھوڑنے میں مدد گارھ سکیں۔

- آپ نکوٹین رپلیسمنٹ تھیراپی کی  مدد سے بھی سگرٹ نوشی میں کمی کر سکتے ہیں۔  

اگر میں سگرٹ چھوڑ دیتا ھوں ----تو میری  ذہنی صحت پر کیا اثر پڑے گا؟ 

ڈپریشن:

ھوسکتا ھےکہ آپ کا ڈپریشن کم ھو جا ۓ مگر کچھ لوگ سگرٹ چھوڑ کرذیادہ ڈپرس/اداس محسوس کرتے ہیں اس لیے درج ذیل باتوںکا خیال رکھیں۔

۔ اپنے ڈاکٹر،کی ورکریا کیس کواورڈینیٹرسےرابطہ رکھیں۔

- سائکوتھیراپی مثلآ سی بی ٹی(کوگنیٹیو بیحیویر تھیراپی)کے ذریعے علاج کے متعلق مشورہ کریں۔

شیزوفرینیا :

- یہ ٹھیک ھے کہ اور لوگوں کی نسبت آپ کے لیے سگرٹ چھوڑنا ذیادہ مشکل ھو گا مگراس سے بیماری کی علامات میں اضافہ نھیں ھو گا۔

-' این آر ٹی' یا 'بیوپروپیون' کااستعال فائدہ مند ھو سکتا ھے۔

- این آر ٹی کے استعمال اور معاون گروپ(سپورٹ گروپ) میں شمولیت سے آپ کے سگرٹ چھوڑنے کےمواقع( چانس) بڑھ جاتے ہیں۔

ادویات پر سگرٹ نوشی کے اثرات:

- سگرٹ نوشی کچھ ادویات پراسطرح اثرانداز ھوتی ھےکہ آپ کو ان لوگوں کی نسبت ،جو سگرٹ نہیں پیتے،دوائ کی ذیادہ خوراک لینی پڑ تی ھے۔

- اس لیے جب آپ سگرٹ چھوڑتے ہیں تو کچھ ہی دنوںمیں آپکے خو ن میں دوائ کی مقداربڑھ سکتی ھےاورشائد آپکے ڈاکٹرکو آپ کی دوائ کا ایک چوتھائ  حصہ کم کرنا پڑے۔

- لیکن اگر آپ دوبارہ سگرٹ نوشی شروع کرتے ہیں تو آپ کو دوائ کی پہلے والی خوراک لینی پڑے گی۔

کچھ ادویات جن پرسگرٹ نوشی اث انداز ھوتی ھے

-اینٹی ڈپریسنٹس(۔روایتی ڈپریشن مخالف ادویات جیسا کہ ٹرائی سائکلک اور نئے مثلآمرٹیذاپین)

۔  اینٹی سائیکوٹک ادویات(خاص طو پرکلوزاپین، ہیلوپیریڈال اور اولینزاپین)

- بینزوڈایزیپین(ڈایزیپام)

- افیون(میتھاڈان)

اگرآپ ہسپتال میں داخل ھوں تو کیا ھو گا؟

- اگر آپ سگرٹ پینا بھی چاہیں توھسپتال کی عمارت میں نہیں پی سکیں گے کیونکہ یو کے(برطانیہ) کے کسی بھی ذینی امراض کے ہسپتال کے وارڈ ز  میں سگرٹ پینے کی اجازت نہیں۔

- ہسپتال کا تربیت یافتہ عملہ آپ کی مدد کرے گا کہ ہسپتال میں علاج دوران آپ سگرٹ نہ  پیئں۔ اگر آپ سگرٹ کو مکمل طور پر چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی وہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

- ہسپتا لوں میں سگرٹ نوشی پر پابندی کا مقصد لوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتربنانا ھے۔

ذہنی صحت سے متعلق ادارے نہ صرف ذہنی صحت  بلکہ دوسری بہت سی چیزوں میں آپ کی مدد کر سکتے ھیں

آپ کا ڈاکٹر( جی پی)،سائکائٹرسٹ(ماہر نفسیات)،کی ورکر، کیرکواورڈینیٹریاآپ کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم میں شامل کوئی بھی شخص، منجہ ذیل معملات میں آپ کی مدد کر سکتا ھے۔

- آپ کی جسمانی صحت کی بہتری میں۔

- صحت مند طرز زندگی اپنانے میں---مثلآ ورش اور بہتر خوراک

-  نہ صرف مفید معلومات،مدد اورمشورہ حاصل کرنے میں بلکہ ضرورت پڑنے پر سگرٹ چھوڑنے کے لیے ادویات حاصل کرنے میں بھی۔

- ترک سگرٹ نوشی کے بعد وزن کو بڑھنے سے روکنے میں-

- ترک شگرٹ نوشی کے بعد ضرورت پڑنے پر آپ کی روز مرہ کی ادویات مناسب تبدیلی کرنے میں۔

ذہنی سکون کے لیے جسمانی صحت کا خیال رکھیں

آپ سگرٹ چھوڑ سکتے ہیں۔۔۔ معلومات اورمدد حال کریں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے

 

یہ کتابچہ رائل کالج آف سائکائٹرسٹس، یو کے

www.rcpsych.ac.uk/info

اور ڈپارٹمنٹ آف سائکائٹرٰ ی، آغا خان یونیورسٹی کراچی

www.aku.edu/medicalcollege/psychiatry/index.shtml

کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

 

ترجمہ: ڈاکٹرثمینہ عظیم (ایم آر سی سائیک)، ڈاکٹر محمد عظیم

سیریز مدیر: ڈاکٹر سید احمر (ایم آّر سی سائیک)

Read more to receive further information regarding a career in psychiatry